ممبئی میں لیو ان پارٹنر کا قتل۔ نعش کے ٹکڑے ککر میں اُبال کرکتوں کو کھلائے۔ملزم گرفتار
ممبئی:۔8؍جون
(زین نیوز)
ممبئی میں شردھا والکر قتل کیس جیسا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں میرا روڈ کے علاقے میں 56 سالہ ملزم نے اپنے 36الہ ساتھی کو قتل کر کے اس کی نعش کو آرے سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ اس کے بعد ملزمان نے نعش کے ٹکڑوں کو ککر میں ابال لیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے ابلا ہوا گوشت کتوں کو کھلایا۔
ملزم کا نام منوج سائیں ہے۔ وہ میرا روڈ علاقے میں آکاش گنگا عمارت کی 7ویں منزل پر کرائے کے فلیٹ میں گزشتہ 3 سالوں سے سرسوتی ویدیا نامی خاتون کے ساتھ رہ رہا تھا۔
عمارت کے رہائشیوں نے بدھ کو فلیٹ سے بدبو آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، متوفی خاتون کی شناخت سرسوتی ویدیا کے طور پر کی گئی ہے، جو ایک یتیم ہے۔
،ممبئی پولیس کے ڈی سی پی جیت بجبالے نے بتایاکہ یہاں ایک جوڑا لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا –
ہمیں فلیٹ میں ایک خاتون کی لاش کے ٹکڑے ملے ہیں۔ خاتون کا تین سے چار دن پہلے قتل کیا گیا تھااور ملزمان نے مقتول کی لاش کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرنے کے لیے دو کٹر استعمال کیے تھے
VIDEO | The body of a 36-year-old woman, chopped into several pieces, was found in a flat on the seventh floor of a building in the Mira-Bhayandar area of Thane district on Wednesday night. The woman's live-in partner is the prime suspect in the case, who is yet to be arrested. pic.twitter.com/0vH4CBWjT3
— Press Trust of India (@PTI_News) June 8, 2023
یہ ٹکڑے سڑے ہوئےتھےلاش گل سڑ چکی تھی اور اس کے ٹکڑے فلیٹ میں پڑے تھے۔ مقدمے کی ابتدائی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ خاتون کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔
جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ قتل تین چار روز قبل کیا گیا ہے۔ ہم نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ ۔ممبئی پولیس کے ڈی سی پی نے یہ بھی کہا کہ دیگر شواہد تلاش کرنے کے لیے پولیس کی تفتیش جاری ہے
ڈی سی پی جینت بجبلے نے بتایا کہ منوج اور سرسوتی کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ اس کے بعد منوج نے خاتون کو قتل کر کے اس کی لاش کو کٹر سے کاٹ دیا۔ وہاں پہنچنے کے بعد ہم نے سمجھا کہ یہ قتل کا مقدمہ ہے اور ملزم نے ثبوت چھپانے کی کوشش کی ہے۔
لوگوں کا کہنا تھاکہ ملزم 4 دن سے کتوں کو کچھ کھلا رہا تھا،سوسائٹی کے مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کو گزشتہ دو تین روز سے کتوں کو کچھ کھلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان لوگوں نے بتایا کہ ملزم کو پہلے کبھی ایسا کرتے نہیں دیکھا
مہینوں پہلے، اسی طرح کے ایک کیس نے قومی میڈیا کی توجہ حاصل کی جب 18 مئی 2022 کو ایک ستائیس سالہ بھارتی خاتون شردھا والکر کو مبینہ طور پر اس کے ساتھی آفتاب امین پونا والا نے دہلی میں قتل کر دیا۔
(خبر رساں اداروں کے ان پٹ کے ساتھ)
