ملک کے موجود حالات میں پیشہ و کالت میں مسلمان بچوں کو آگے آنے کی ضرورت

تازہ خبر تلنگانہ
وکالت کی تکمیل پرضلعی جمعیت علماء ہند نظام آباد کی جانب  تہنیت 
بھیمگل:۔11؍دسمبر
(زین نیوز)
ملک کے موجود حالات میں آگے آکرمسلمان بچوں کو پیشہ و کالت میں بھی قسمت آزمانا چاہیےاور وقت کا تقاضہ ہے کہ پیشہ میں مسلمان بچوں کو آگے آنے کی ضرورت ہےان خیالات کا اظہارپر صدر ضلع  جمیعت علماء حافظ لائق احمد خان نے کیا ۔
بھیمگل(نظام آباد ) سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالرحمن صدیقی‘ کی وکالت کی تکمیل اور بار اسوسی ایشن آف کونسل تلنگانہ سے رکنیت حاصل کیے جانےپر ان کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔
۔اس موقع پر صدر ضلع  جمعیت علماء حافظ لائق احمد خان نے مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ و کالت ایک معزز پیشہ ہے جس کے ذریعہ بھی ملت اور دین کا کام بھی لیا جاسکتا ہےاس لئےوکلاء اپنے مقصد سے مخلص رہیں اور سوسائٹی کو اچھی رائے اور مشورے دیں کیونکہ وکلاء کی رائے میں وزن ہوتا ہے۔
سوسائٹی آپ لوگوں کی جانب دیکھتی اور آپ کی رائے کو اہمیت دیتی ہے کالے کوٹ کی بڑی عزت ہے اسکی عزت کی بحالی کے لئےہمیشہ آگے رہیں۔جونیئرز سینئرز سے سیکھیں ان کی عزت کریں اور سوسائٹی میں اپنا مقام بنائیں۔
اس موقع پرجمعیت علماء ضلع حافظ لعیق خان مفتی غلام رسول بابا پور ایم پی ٹی سی محمد عبدالشرجیل‘ صدر جمعیۃ علماء بھیمگل مولانا جمیل بیگ نائب صدر حافظ محسن نائب صدر محمد عقیل نامہ نگار محمد عبدالولمقیت‘ مجیب حافظ الیاس اور دیگر حضرات موجود تھے‘