این این ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مدرسہ کے طلبہ میں ملبوسات کی تقسیم
مستحق طلبہ کی ضروریات کی تکمیل کے لیے فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کا تعاون قابلِ ستائش: مقررین
کورٹلہ:۔19/نومبر
(ای۔میل)
غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مدرسہ طلبہ کی مدد اور ان کی ضروریات کی تکمیل کے مقصد سے این این ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے طلبہ میں ملبوسات تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر معروف تاجر احمد عبدالنعیم اور جامع مسجد کمیٹی کے صدر ایم ڈی مسیح الدین کے ہمراہ طلبہ کو کپڑے فراہم کیے گئے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے ان کی مدد کے لیے آگے آنا قابلِ ستائش ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کو اپنا تعاون جاری رکھنا چاہیے۔
خاص طور پر غریب خاندانوں کے بچوں کو معمولی مدد فراہم کرنے سے بھی ان کے خاندانوں کو بڑی راحت ملتی ہے۔این این ویلفیر سوسائٹی کے صدر اے اے اکرم کی قیادت میں انجام دیے گئے اس فلاحی پروگرام کی مختلف حلقوں کی جانب سے ستائش کی گئی۔
سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی غریب طلبہ اور مستحق خاندانوں کی مدد کرتے ہوئے سماجی خدمت کے پروگرام جاری رکھے جائیں گے۔
اس پروگرام میں معروف تاجر احمد عبدالنعیم، این این ویلفیر سوسائٹی کے صدر اکرم، کونسلر صغرابی، محسن، رحیم، جامع مسجد کمیٹی کے صدر ایم ڈی مسیح الدین، سکریٹری نعیم الدین، الیاس احمد خان، جاوید علی، شبیر، امجد علی، شکیل احمد، ساجد، محمد صادق، امان اللہ، بھاری اور دیگر نے شرکت کی

