عقیدت مندوں کے لیے آئی آر سی ٹی سی کا خصوصی تحفہ
حیدرآباد سے بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کے ذریعہ تین خصوصی تیرتھ یاتراؤں کا اعلان
کاماریڈی سے بھی مسافروں کو بورڈنگ کی سہولت،
کاماریڈی، 19 نومبر
(سید کوثر علی کی رپورٹ)
ملک کے مشہور مذہبی، تاریخی اور روحانی مقامات کی زیارت کے خواہشمند عقیدت مندوں کے لیے آئی آر سی ٹی سی ٹورازم نے خوشخبری سنائی ہے۔ہندوستانی ریلوے کی جانب سے متعارف کردہ بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کے ذریعہ حیدرآباد سے تین خصوصی تیرتھ یاترا پیکیج شروع کیے جا رہے ہیں۔
ان یاتراؤں کے ذریعہ عقیدت مندوں کو ملک کے اہم مذہبی مقامات کی زیارت کا موقع فراہم ہوگا۔آئی آر سی ٹی سی ٹورازم کے اسسٹنٹ منیجر پی وی وینکٹیش نے بتایا کہ 5 دسمبر 2026 سے 3 جنوری 2027 تک خصوصی یاتروں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان میں کاماریڈی کے مسافروں کے لیے بھی خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ایودھیا، کاشی اور بیدیہ ناتھ دھام یاتراپہلی یاترا 5 تا 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران پوری، کونارک، بیدیہ ناتھ دھام، وارانسی، ایودھیا اور پریاگ راج کی زیارت کروائی جائے گی۔ جنرل کلاس کا کرایہ 17 ہزار، تھرڈ اے سی 26,400 اور سیکنڈ اے سی کا کرایہ 34,400 روپے مقرر کیا گیا ہے۔سات جیوتِر لنگوں کی درشن یاترادوسری خصوصی یاترا 17 تا 27 دسمبر تک منعقد ہوگی۔

اس میں اجین کے مہاکالیشور، اومکاریشور، دوارکا کے ناگیشور، سومناتھ، پونے کے بھیم شنکر، ناسک کے تریَمبکیشور اور گھریشناشور جیوتِر لنگوں کی زیارت شامل ہے۔ جنرل کلاس کا کرایہ 18 ہزار، تھرڈ اے سی 27,400 اور سیکنڈ اے سی 35,500 روپے ہوگا۔اس یاترا کے لیے سکندرآباد کے علاوہ کاماریڈی، نظام آباد، دھرم آباد، مدکھیڑ، ناندیڑ اور پورنا اسٹیشنوں پر بھی مسافروں کے لیے ریل میں سوار ہونے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
جنوبی ہند کی دیویہ جیوتِر لنگ یاتراتیسری یاترا 3 تا 11 جنوری 2027 تک جاری رہے گی۔ اس دوران تروونّام لائی، رامیشورم، مدورائی، کنیا کماری، چدمبرم، تروچی اور تنجاور کے مشہور مذہبی مقامات کی زیارت کروائی جائے گی۔ جنرل کلاس کا کرایہ 15,800، تھرڈ اے سی 23,200 اور سیکنڈ اے سی 29,600 روپے مقرر کیا گیا ہے۔مسافروں کو خصوصی سہولیاتآئی آر سی ٹی سی کی جانب سے ان پیکیجوں میں ٹرین کا سفر، سیاحتی مقامات کے لیے اے سی بسیں، ہوٹل میں قیام، صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا، پینے کے پانی کی بوتلیں، ٹور ایسکارٹ، سفری بیمہ اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات شامل کیے گئے ہیں۔
ہر کوچ میں سکیورٹی گارڈ کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب رہیں گے۔ہوائی سفر کے ذریعہ بھی خصوصی ٹور پیکیجآئی آر سی ٹی سی حیدرآباد سے کشمیر، انڈمان، ڈنڈکارنیا، اڈیشہ اور جنوبی ہند کے لیے خصوصی ہوائی سیاحتی پیکیج بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سری لنکا رامائن یاترا کے تحت شنکری دیوی شکتی پیٹھ کی زیارت کا موقع بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اہل سرکاری ملازمین کو قواعد کے مطابق ایل ٹی سی کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔
بکنگ کے لیے رابطہ کریںخصوصی یاترا پیکیجوں کی مزید تفصیلات اور ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:9701360701، 9281030711، 9281495845۔ویب سائٹ: www.irctctourism.comان تفصیلات کا انکشاف آئی آر سی ٹی سی ٹورازم کے اسسٹنٹ منیجر پی وی وینکٹیش، نریش بابو اور ٹورازم مانیٹر جینت نے کیا۔ انہوں نے کاماریڈی ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ اس بہترین موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی یاترا کی بکنگ کروائیں۔
