جنوری کے دوسرے ہفتہ میں اقامتی تعلیمی اداروں کی11ہزار سے زیادہ ملازمتوں  پرتقررات کا نوٹیفکیشن

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:۔4؍جنوری
(زین نیوزبیورو)
 ریسیڈنشیل ریکروٹمنٹ بورڈ نے ریاست تلنگانہ میں ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتی اور جنرل  اقامتی اسکولس میں11,000سے زیادہ تدریسی(اساتذہ) کی جائیدادوں بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سال کیلئے نو منظور شدہ33بی سی اسکولوں اور15بی سی ڈگری کالجوں میں وزراتی کونسل سے منظور شدہ تقریبا2,591خالی جائیدادوں کیلئے منظوریوں کی وصولی کے ساتھ ہفتہ دس دنوں کے اندر اشتہار جاری کرنے کی ابتدائی مشق مکمل کر لی ہے۔
 اس سلسلہ میں محکمہ فینانس سے منظوری ملتے ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ روسٹر، زون واری اور ملٹی زون واری  جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ گروکل بورڈ جنوری کے دوسرے ہفتہ میں ایک اعلان جاری کرنے کی توقع رکھتا ہے۔
ریاستی حکومت نے پہلے ہی رہائشی تعلیمی اداروں میں9,096جائیدادیں منظور کی ہیں۔ اس کے علاوہ منظور شدہ پوسٹوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر نوٹیفیکیشن بھی آئیں گے۔ اعلان کے بعد امتحانات کی تیاری کیلئے کم از کم تین ماہ کا شیڈول تیار کیا جائے گا۔
 ہر امیدوار کیلئے یہ ممکن ہے کہ وہ اپنی اہلیت کے مطابق گروکولہ میں دو یا زیادہ جائیدادوں کیلئے درخواست دے سکے۔ اس پس منظر میں تمام  جائیدادوں کی تیاری اور امتحانات کا شیڈول بنایا جائے گا۔نو تشکیل شدہ بی سی گروکلس میں2,591جائیدادوں کے علاوہ صرف اس محکمہ میں زیادہ سے زیادہ6,461جائیدادیں ہیں۔
 ایس سی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں 2,267، قبائلی بہبود کے محکمہ میں 1,514 اور محکمہ اقلیتی بہبود میں 1,445 جائیدادیں پر کرنی ہیں۔محکمہ بہبود خواتین  و اطفال نے آج خواتین اور بچوں کی بہبود کے افسران کی 23  جائیدادوںکے لئے تحریری امتحان کا اہتمام کیاتھا۔