ہریانہ : خود ساختہ گاؤ رکھشک بٹو بجرنگی پر نوح کے تشدد سے پہلے فرقہ وارانہ اشتعال بھڑکانے کا مقدمہ درج

تازہ خبر قومی
ہریانہ : خود ساختہ گاؤ رکھشک بٹو بجرنگی پر نوح کے تشدد سے پہلے فرقہ وارانہ اشتعال بھڑکانے کا مقدمہ درج
نوح:۔4؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
ہریانہ کے نوح میں فرقہ وارانہ تشدد پھوٹنے کے ایک دن بعد، فرید آباد پولیس نے 1 اگست کو، بجرنگ دل لیڈر اور خود ساختہ گائے کے محافظ راج کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کی – جو ‘بٹو بجرنگی’ کے نام سے جانا جاتا ہے
۔واضح رہے کہ نوح ضلع اور ہریانہ کے دیگر علاقوں میں مہلک فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے
ایف آئی آر تشدد کے دن اس کے فیس بک پروفائل سے شیئر کی گئی مبینہ ویڈیو کے لیے درج کی گئی تھی۔ فرید آباد کے ڈبوا پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی سیکشن کے تحت مذہبی جذبات کو مجروح کرنے سے متعلق ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بٹو نے یاترا کے ساتھ آگے بڑھنے اور اسلحے کی نمائش سے قبل مسلم کمیونٹی کے خلاف اشتعال انگیز ویڈیوز جاری کرکے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دی۔ بٹو بجرنگی ہریانہ کے فرقہ وارانہ تشدد کے پیچھے جو 31 جولائی پیر کو پھوٹ پڑا تھا اس کے پیچھے اصل سازش کار ہونے کا الزام ہے۔
انسپکٹر ستیش کمار کی شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ویڈیو میںبجرنگ دل لیڈر نے ایک کمیونٹی کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور اپنے پیروکاروں کو فرقہ وارانہ بدامنی پھیلانے کے ارادے سے اکسایا۔
بٹو بجرنگی نے اس سے قبل ایک سلو موشن ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا جس میں انہیں زعفرانی لباس میں چلتے ہوئے دکھایا گیا تھا، اس کے ساتھ ایک ساؤنڈ ٹریک کے بول تھے ” گولی پہ گولی چلینگی، باپ تو باپ رہے گا ” (گولیوں کا تبادلہ ہوگا، باپ باپ ہی رہے گا)۔
نوح ضلع میں وشو ہندو پریشد (VHP) کے جلوس کے دوران، بٹو بجرنگی نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیوز میں اشتعال انگیز ریمارکس کیےجو انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر شیئر کیے گئے۔
نوح میں تشدد شروع ہونے سے پہلے، بٹو اور مونو مانیسر (جنید اور ناصر کے مبینہ قاتل) کی ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئیں۔
تاہم پولیس کیس کے بعد بجرنگی نے سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے پولیس کو چیلنج کیا کہ وہ انہیں گرفتار کرے۔ ’’ہمت ہے تو جیل کر دو، گولی مار دو، پاریشاں مت کرو۔
ہندو کو کمز زور مت سمجھو پاکستان یا بنگلہ دیش نہیں ہے (اگر تم میں جرات ہے تو مجھے قید کر دو یا گولی مار دو۔ ہندو کمزور نہیں یہ پاکستان یا بنگلہ دیش نہیں ہے)۔
1 اگست کو نوح کے ایم ایل اے چودھری آفتاب احمد نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ تشدد کی ایک سوچی سمجھی کارروائی تھی۔ ایم ایل اے نے کہاکہ اشتعال انگیز ویڈیوز جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔

ضلع میں نیم فوجی دستوں کی تیرہ کمپنیاں تعینات کی گئیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے فرید آباد، پلوال اور گروگرام میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
بٹو بجرنگی کون ہے؟راجکمار عرف بٹو بجرنگی کا تعلق فرید آباد، ریانہ سے ہے۔ اسے کئی مواقع پر مونو مانیسر کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ وہ گائے کا محافظ ہے اور ‘گورکشا بجرنگ فورس نامی تنظیم کے صدر کے طور پر کام کرتا ہے۔