جگتیال میں جسم فروشی کا پردہ فاش۔ آرگنائزرس سمیت چار گرفتار
جگتیال:۔18؍جولائی
(زین نیوز )
جگتیال ٹاؤن کے سی آئی نتیش نے اپنے چمبر میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایاکہ جگتیال پولیس جگتیال ٹاؤن کےواقع ہاؤسنگ بورڈ کالونی سے انتر گاؤں کی سمت میں لب سڑک واقع ایک مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے جسم فروشی میں ملوث تین خواتین ایک گاہک کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جگتیال پولیس کو ملی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر پیر کو خاتون کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ جسم فروشی میں ملوث تین خاتون اور ایک نوجوان گاہک سرینواس کے ساتھ ایک آرگنائزرس کو گرفتارکرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا
سرکل انسپکٹر نے یہ بھی بتایا کہ خاتون مینیجر کو ماضی میں کورٹلہ ،کے علاقوں اس طرح کی سرگرمیوں ملوث رہی ہے اور اس کو 4 مرتبہ گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے۔
باوجود اسکے یہ خاتون آرگنائز اپنا پیشہ نہیں چھوڑ رہی ہے۔یہ خاتون ایک نوجوان کی مدد سے جسم فروشی کا کاروبار چلارہی ہے جو مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے پولیس اسکی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں
سرکل انسپکٹر نے بتایا کہ ان کے قبضہ سے ایک موبائل فون اور نقد رقم ضبط کرلی گئی ہے
انہوں نے بتایا کہ شہر جگتیال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون تین خواتین کو دوسرے مقامات سے سےلاکر اپنے مکان میں جسم فروشی کا دھندہ چلاتی ہے۔یہ
سیکس ریاکٹ سوشل میڈیا کے ذریعہ چلایا جاتا تھا منتظمین کی جانب سے گاہکوں کومتوجہ کرنے کے لئے اپنے سیل فون پر خواتین کی تصاویر واٹس ایپ اسٹیٹں پر لگائی جاتی ہیں ۔اور گاہگوں کا راغب کیا جاتا ہےسرکل انسپکٹر نے بتایا کہ جسم فروشی کے مرکز کے منتظمین سے پوچھ گچھ کے بعد مقدمہ درج کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔
سرکل انسپکٹر مسٹر نتیش نے کہا کہ جگتیال میں اس طرح غیر سماجی سرگرمیوں کی پولیس کو متواتر اطلاعات مل رہی ہے۔
انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ اسطرح کی سرگرمیوں سے معتلق اطلاعات پولیس کو دیں انہوں نے انتباہ دیا کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانیوالے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس طرح کی سرگرمیاں صحت مند سماج کے لئے ٹھیک نہیں ہیں