پشپا- 2 اسٹار‘ الو ارجن حیدرآباد میں سندھیا تھیٹر بھگدڑ معاملے میں گرفتار
حیدرآباد: ۔13؍ڈسمبر
(زین نیوز )
پین انڈیا اسٹاراداکار الو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے جمعہ 13 دسمبر کو گرفتار کیا انہیں پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت کے معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔
چکڑ پلی پولیس نے ہیرو اللو ارجن کو گرفتار کر کے نامپلی کی عدالت میں پیش کیا۔ کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نامپلی عدالت نے اللو ارجن کو 14 دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس اسے چنچل گوڈا جیل منتقل کر رہی ہےالو ارجن کو 14 دن کے ریمانڈ پر بھیجے جانے سے پہلے، نامپلی عدالت میں بحثیں ہوئیں
یہ واقعہ 4 دسمبر کو ان کی فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران پیش آیا۔چکڈاپلی پولیس نے اس معاملے میں الو ارجن کو گرفتار کیا ہے۔ الو ارجن کو ٹاسک فورس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور اسے چکڈ پلی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔ فی الحال اداکار الو ارجن کو حراست میں لیے جانے کے مناظر نیٹ پر وائرل ہو رہے ہیں
ان کی گرفتاری کے بعد، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں اداکار کو حراست میں لیے جانے کے طریقے پر اعتراض کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ کلپ میں، ارجن کو پولیس کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ اسے اس کے بیڈ روم سے لے جایا گیا اور لے جانے سے پہلے ناشتہ ختم کرنے کی درخواست کی گئی۔
گرفتاری کے بعد اداکار کو طبی معائنے کے لیے گاندھی ہسپتال لے جایا گیا۔ سٹی پولیس نے ہسپتال کے اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔
ان پر الزام ہے کہ وہ 4 دسمبر کو بغیر بتائے حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر پہنچے تھے۔ جس کی وجہ سے وہاں بھیڑ جمع ہونے سے بھگدڑ مچ گئی۔ کئی لوگ زخمی ہوئےتھےاس واقعہ کے بعد حکام نے سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ، الو ارجن اور ان کی سیکیوٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔متوفی ریوتی کے خاندان والوں نے سندھیا تھیٹر مینجمنٹ اور الو ارجن کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا ہے
الو ارجن اور ان کی ٹیم نے بھی خاتون کی موت پر غم کا اظہار کیا تھا۔ اداکار نے متوفی ریوتی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان سے ملاقات بھی کی۔ اداکار نے 25 لاکھ روپے کی مدد فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔
پولیس نے سب سے پہلے الو ارجن کو ان کے گھر سے حراست میں لیا۔ اس کے بعد ان کا بیان قلمبند کیا گیا۔ اس کے بعد اسے طبی جانچ کے لیے عثمانیہ ہسپتال لے جایا جائے گا۔ اس دوران اس کے سسر حیدرآباد کے چکڈ پلی پولیس اسٹیشن پہنچے۔
الو ارجن کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 105، 118 (1) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ ایک غیر ضمانتی دفعہ ہے۔الو کے ذاتی محافظ سنتوش کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔