حیدرآباد:خزانہ کے تلاش میں کھدائی ۔ 9؍افراد گرفتار
حیدرآباد:۔28؍مارچ
(زین نیوز)

ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد کے قریب پوشیدہ خزانے کی تلاش ایک سنسنی خیز واقعہ بن گیا ہے رنگاریڈی ضلع کے راجندر نگر میں پوشیدہ خزانہ کی تلاش میں لئے کھدائی نے ہلچل مچا دی ہے۔ بدویل انجنیا سوامی مندر کے قریب پیر کی رات بدمعاشوں نے کھدائی کی۔
راجندر نگر ایس او ٹی پولیس نے مصدقہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ دفینہ خزانے کی کھدائی کرتے ہوئے نو افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 کاریں اور 16 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ راجندر نگر پولیس تمام زاویوں سے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بڈویل میں اندراماں اور مہیش نامی جوڑے کا گھر پچھلے دو سالوں سے خالی پڑا ہے۔ ان کا دوسرا داماد ونود ہے۔ اسے شبہ تھا کہ اس گھر میں پوشیدہ خزانہ ہے۔ چنانچہ وہ ان کے درمیان کھدائی کرنے لگا۔آس پاس کے لوگوں کو شک نہ اس کے لئے یقین دلانے کے لئے اس نے اطراف میں خیمے لگوائے ۔ اور لوگ یہ سمجھیں کہ لوگ گھر میں کوئی تقریب کررہا ہے
اور گزشتہ تین دنوں سے کھدوائی سے جاری ہے۔ ان آوازوں سے پڑوسی خوفزدہ ہو گئے۔ شک ہوا تومقامی عوام نے استفسار کیا۔ تب انہیں معلوم ہوا کہ ونود اپنے سسرال میںپوشدہ خزانےکے لئے کھدائی کر رہا ہےاس کے بعد پو لیس کے اطلاع دی ۔۔
راجندر نگر ایس او ٹی پولیس نے مصدقہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ بتا یا گیا ہے کہ ونود اکثر بابا ( عامل) کے پاس جایا کرتا تھا اور اسی نے بتایا کہ مکان میں پوشیدہ خزانہ ہے ونود کے رابطہ میں کون بابا ( عامل) ہے َ اس کی چھان بین کی جارہی ہے
راجندر نگر دائرے میں بڈول بستی میں ایک قدیم قلعہ ہے جو بادشاہوں کے زمانے کا ہے۔ جیسے جیسے یہاں بستی ترقی کرتی گئی اور رہائشی مکانات بڑھتے گئے، قلعے کی دیواریں آہستہ آہستہ ختم ہوتی گئیں۔ اب بھی بڈویل بستی میں کئی جگہوں پر قلعے کی دیواروں کے ساتھ گڑھوں کے کھنڈرات دیکھے جا سکتے ہیں۔
بعض مقامات پر ایسے مکانات کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے جنہیں قلعہ کی دیواریں سمجھی جاتی ہیں۔ بادشاہوں کے زمانے میں تعمیر کیے گئے ایک قدیم قلعے کی دیواروں کے ساتھ بنائے گئے مکان میں چھپے ہوئے خزانوں کے لیے کھدائی کی گئی۔ پرانے میونسپل آفس کے قریب گورنمنٹ اسکول کے ساتھ والے مکان میں، خزانہ تلاش کرنے کی امید میں کھدائی کر رہے تھے۔۔
مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ مجموعی طور پر 9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ان کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔