حیدرآباد:۔11؍جنوری
(زین نیوزبیورو)
ریلوے کی وزارت نے واضح کیا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف )کانسٹبلس کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جو سوشیل میڈیا پر گردش کر رہا ہے وہ جعلی ہے۔
یہ نوٹیفکیشن 19,800جائیدادوں سے متعلق تھا۔ ریلوے پروٹیکشن فورس میں کانسٹیبل کی19,800جائیدادوںپر بھرتی کے حوالے سے سوشیل میڈیا اور اخبارات پر ایک فرضی پیغام گردش کر رہا ہے۔
یہاں یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ آر پی ایف یا وزارت ریلوے نے اپنی سرکاری ویب سائٹس یا کسی پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ ‘یہ دہراناضروری ہے کہ خبر جعلی ہے اور اسے سب کو نظر انداز کر دینا چاہیے۔
کسی بھی نوٹس/معلومات کے لیے، امیدواروں کو صرف یلوے ریکروٹمنٹ بورڈی آفیشل ویب سائٹ پر جانا چاہیے۔ RRBs بورڈ نے آرآر بی کے حوالے سے سوشیل میڈیا پر گردش کرنے والی نوٹس کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیاہے۔
ریلوے میں نوکری حاصل کرنے کے جھوٹے وعدوں یا تو اثر و رسوخ کے ذریعہ یا پھرغیر منصفانہ ذرائع استعمال کرکے دھوکہ دینے کی کوشش کرنے والے دھوکے بازوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیاہے۔
