رہنما ئے دکن کے دیرینہ صحیفہ نگاروں کی تہنیت

تازہ خبر تلنگانہ

رہنما ئے دکن کے دیرینہ صحیفہ نگاروں کی تہنیت
ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویزو فہیم الدین کو کارنامہ حیات ایوارڈ  ملنے پرنمائندہ ایڈیٹر جناب سید احمدخان کا اظہار مسرت‘ عشائیہ کااہتمام

حیدرآباد:۔17؍جون
(زین نیوزبیورو)

رہنمائے دکن ایک ایسا ادارہ ہے جس نے قو م وملت کے معاملہ میں کبھی کسی سے بھی مفاہمت نہیں کی۔ یہ ادارہ اپناصدسالہ جشن مناکردوسری صدی میں قدم رکھا ہے اس کی خوشیاں اس وقت دوبالاہوئیں جب اس سے وابستہ صحیفہ نگاروں ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز(ایڈیٹرہفتہ وار

گواہ) اور فہیم الدین (اسوسی ایٹ ایڈیٹر رہنمائے دکن) کو ریاستی حکومت کے زیر انتظام تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے بالترتیب2018 اور2020 کیلئے کارنامہ حیات مرحمت کیا ہے یہ خود پیشہ صحافت میں ان کی طویل اور دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے

جنہوں نے رہنمائے دکن فیملی کی طرح کبھی بھی اپنے قلم کاسودا نہیں کیا ۔ ان خیالات کا اظہار نمائندہ ایڈیٹررہنمائے دکن جناب سید احمد خان نے کیا اورکہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو اس پر بجا طور پر فخر ہے۔ وہ اپنے اور اپنے خاندان کی طرف سے دونوں ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہیں۔

جناب سید احمد خان نے اس پر مسرت موقع پر رہنمائے دکن فیملی کی رہائش گاہ پرکل رات ادارہ کے اسٹاف ارکان خاندان اور دوستوں کے ساتھ ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز اور فہیم الدین کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کااہتمام کیا۔ جس میں ان دونوں کی شال پوشی وگلوشی کی اور انہیں مبارکباد دی۔

اس دوران نمائندہ ایڈیٹررہنمائے دکن جناب سید احمد خان نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صحیفہ نگار اپنی بیش بہا خدمات کے عوض اس سرکاری اعزاز اور توقیرکے مستحق تھے اور رہنمائے دکن سے وابستگی کو انکے اور ان کے خاندان کیلئے باعث فخر ہے۔

جناب سید احمد خان نے ان کے بچپن کے دوست مفتی احسن الحمومی خطیب شاہی جامع مسجد باغ عامہ کی بھی شال پوشی و گلپوشی کی جو آئندہ دودن میں حج بیت اللہ کے لئے حجاز مقدس روانہ ہونگے۔

یہاں یہ بتا نا ضروری ہوگاکہ خطیب صاحب ‘ جناب احمد امیر خان سے چھوٹے ہیں لیکن وہ دونوں ایک ساتھ ایک دینی مدرسہ تعلیم حاصل کرتے تھے۔اس عشائیہ میں ادارہ رہنمائے دکن کے تما م شعبوں (سیکشن )کے ارکان نے شرکت کی۔دونوں ایوارڈ یافتگان نے رہنمائے دکن فیملی بالخصوص نمائندہ ایڈیٹررہنمائے دکن جناب سید احمد خان کاشکریہ اداکیا۔

تصویر میں :۔ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز(ایڈیٹرہفتہ وار گواہ) اور فہیم الدین (اسوسی ایٹ ایڈیٹر رہنمائے دکن)کو صحافت کے زمرہ میں کارنامہ حیات ایوارڈ ملنے کی مسرت میں تہنیت کی پیشکشی ‘زیر نظر تصویر میں نمائندہ ایڈیٹر رہنمائے دکن جناب سید احمد خان کے ہمراہ

دونوں ایوارڈ یافتہ گان کے علاوہ ادارہ رہنمائے دکن کے ارکان دائیں سے بائیں محمد عبدالجبار‘سید فیاض ‘شیخ ضمیر ‘سید الیاس ‘محمد مرتضیٰ ‘محمد حسن ،محمد یاسین خان ‘ڈاکٹر سید حبیب امام قادری ‘ سید منصور علی‘ سید عبدالماجد ‘انور اللہ شریف ‘سید خالد شہباز انجینئر ‘ سعاداللہ ‘عظیم الدین مقبول ‘سیدعبدالکریم ‘محمد نصرت‘ محمدادریس ‘رمیش اور محمد علیم الدین دیکھے جاسکتے ہیں۔
(تصویر :علیم اسٹائیل)