تلنگانہ: نلگنڈہ میں بی آر ایس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان تصادم
نلگنڈہ: ۔15؍نومبر
(زین نیوز)
تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے ناگرجنا ساگر میں منگل کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنوں کے درمیان حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔جس میں بی جے پی صدر اور اراکین زخمی ہوئے ہیں
بتایا جاتا ہے کہ نلگنڈہ ضلع کے ناگرجنا ساگر میں نیلی کل لفٹ ایریگیشن پراجکٹ کی تکمیل کو لے کر بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔
جھگڑے کے دوران نلگنڈہ کے بی جے پی کارکنوں نے دعوی کیا کہ بی آر ایس کارکنوں نے مبینہ طور پر پارٹی کے ضلعی صدر کے سریدھر ریڈی پر حملہ کیا۔
منگل کو مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدرجی کشن ریڈی نے اپنی پارٹی کے ارکان وضلعی صدر نے سریدھر ریڈی پرپر مبینہ حملہ کی مذمت کی۔
انہوں نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج بی جے پی نلگنڈہ کے ضلعی صدر شری دھر ریڈی پر بی آر ایس کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ سریدھر ریڈی پرامن طریقے سے وعدہ پورا نہ ہونے پر احتجاج کررہے تھے
۔
انہوں نےکہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ناگرجناساگر میں ضمنی انتخاب کے دوران بی آر ایس امیدوار کے منتخب ہونے کے بعد نیلی کل لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
"تاہم یہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے اور دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مسئلہ پر احتجاج کرتے ہوئےکے سی آر کے منگل کو ایک جلسہ عام کے لیے ناگرجنا ساگر کے دورے پر سریدھر ریڈی نے نیلی کل میں دھرنا دیا اور سوال کیا کہ چیف منسٹر کے وعدے کا کیا ہوا۔
بیان میں الزام لگایا گیا کہ اس پر ناراض ہوکر بی آر ایس کے غنڈوں نے دن دیہاڑے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں حملہ کردیا۔سریدھر ریڈی کو فوری طور پر علاج کے لیے نلگنڈہ کے ریمس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کشن ریڈی نے سریدھر ریڈی سے بھی فون پر بات کی اور حملے کے بارے میں دریافت کیا۔