Accident

تلنگانہ:  نلگنڈہ ضلع میں دو علیحدہ سڑک حادثات

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
تلنگانہ: نلگنڈہ ضلع میں دو علیحدہ سڑک حادثات
ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 7 افراد ہلاک۔میت کولانے کے دوران حادثہ
حیدرآباد: ۔25؍ڈسمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں کل چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثات میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
 نلگنڈہ کے ندامنور منڈل کے ویمپڈو اسٹیج پر ایک ٹینکر بے قابو ہو کر ٹاٹا ایس گاڑی سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔ آٹو میں سات لوگ سوار تھے اور ان میں سے چار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
دو دیگر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال لے جانے والے دو افراد بھی دم توڑ گئے۔  اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو مریالا گوڑہ ہسپتال منتقل کیا کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
پولیس کے مطابق حادثہ صبح 4 بجے کے قریب کہر (دھند )کی وجہ سے پیش آیا چار کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین زخمی نلگنڈہ کے میریال گوڈا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اتراتھ ناگراجو (28) کی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔
مہلوکین کی راماوت سروسز نائک (20)،بلوگوری سیدوس (55)،تیسرا بھوجی (40)،راماوت پانڈو (45)، راماوت گنیا (48)،تیسرا ناگارا (28) کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔نعشوں کاپوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔
گوپال راؤسب انسپکٹرامنور پولیس اسٹیشن کے مطابق حیدرآباد کے ایک متوفی بائک سوار کا خاندان جو میت گھر لانے جا رہا تھا اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیاجب ان کی ٹاٹا ایس کو ایکٹینکر  نے ٹکر مار دی۔
پیداور منڈل کے نیممانائک ٹانڈہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ کیساوولو نے اتوار کی رات میریال گوڈا سے بائیک پر جاتے ہوئے 55 سالہ سیدولو نامی ایک راہگیر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی برسرموقع موت ہو گئی۔
بی آر ایس کےصدر اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نلگنڈہ ضلع میں ہوئے حادثات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ کے سی آر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرے اور مہلوکین کے اہل خانہ کو ایکس گریشیا ادا کرے۔