پرواز کے دوران فلائٹ میں 8 سالہ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ
تلنگانہ کا این آر آئی سری لنکا میں گرفتار
جدہ: ۔24؍ڈسمبر
(زین نیوز ورلڈ ڈیسک)
تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک این آر آئی کو سعودی عرب سے ہندوستان جانے والی پرواز میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
تلنگانہ کا ایک 49 سالہ ہندوستانی کارپینٹر سعودی عرب کے ریاض سے سری لنکا کے راستے حیدرآباد کی ٹرانزٹ فلائٹ پر تھا جب مبینہ واقعہ تقریباً 10 دن قبل سری لنکن ایئر لائنز کی فلائٹ میں پیش آیا اور یہ واقعہ اتوار کے روز ہی سامنے آیا جب تلنگانہ کے ایک این آر آئی نے اس واقعہ کے بارے میں انکشاف کیا۔
طلاعات کے مطابق متاثرہ اور اس کی والدہ سری لنکا کے شہری ہیں متاثرہ کے والد سے ملنے کے بعد ملنے کے بعد اسی پرواز سے سری لنکا واپس آرہے تھے جو سعودی عرب میں ملازم ہیں۔
سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابقسری لنکا کی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعے کے بعد خاتون نے جہاز میں موجود کیبن کریو کو آگاہ کیا۔
کولمبو کے بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر مشتبہ شخص کو کیبن کریو نے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ اور مشتبہ شخص کا نیگومبو جنرل ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے اسے پولیس کی تحویل میں رکھا گیا۔
سری لنکن ایئر ویز ہندوستانیوں کے ایک حصے میں مقبول ہے کیونکہ یہ معیاری سروس پیش کرتی ہے جس میں الکوحل کے مشروبات اور لاگت مؤثر کرایوں کے علاوہ مزید سامان بھی شامل ہے۔