Uday Takher- Sinde-2

ایکناتھ شنڈے کا گروپ اصلی شیوسینا، اسپیکر کا فیصلہ

تازہ خبر قومی
ایکناتھ شنڈے کا گروپ اصلی شیوسینا، اسپیکر کا فیصلہ
اسپیکر کا فیصلہ جمہوریت کا قتل اور سپریم کورٹ کی توہین ہے: ادھو ٹھاکرے
صرف وہی  ہوتا ہے جو مودی اور شاہ کو منظور ہے۔پرینکا چترویدی 
ممبئی :۔ 10؍جنوری
(زین نیوزڈیسک)
Maharastra-N copy
 کی سیاست کے لیے آج ایک تاریخی دن تھا۔ اسمبلی اسپیکر راہول نارویکر نے ارکان اسمبلی کی نااہلی کے معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔ ادھو ٹھاکرے کے دھڑے کو جھٹکا دیتے ہوئے انہوں نے ایکناتھ شندے کے دھڑے کو حقیقی شیوسینا قرار دیا ۔
 10 جنوری کو اسپیکر نے ادھو دھڑے کی طرف سے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے سمیت دھڑے کے 16 ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کی اپیل کو مسترد کردیا۔ اس کا مطلب ہے کہ اب ان کی رکنیت برقرار رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی اسپیکر نے کہا کہ شنڈے دھڑا ہی اصل شیوسینا ہے۔
اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے بدھ کی شام 5.11 سے 6.57 بجے تک کل 106 منٹ (1 گھنٹہ 46 منٹ) میں 1200 صفحات کے فیصلے کے منتخب اقتباسات پڑھ کر سنائے
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے بھی اسی فیصلے کو تسلیم کیا تھا۔ تاہم اسپیکر کے اس فیصلے کے بعد شنڈے دھڑے میں جشن کا ماحول ہےجب کہ ادھو دھڑے میں ناراضگی ہے۔
مہاراشٹر کے سابق سی ایم ادھو ٹھاکرے نے اسپیکر کے فیصلے پر کہا کہ اسپیکر کا آج جو حکم آیا ہے وہ جمہوریت کا قتل ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی توہین ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا تھا کہ گورنر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے اور غلط فیصلہ لیا ہے۔ ہم اس جنگ کو مزید لڑیں گے اور ہمیں سپریم کورٹ پر پورا بھروسہ ہے۔
مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے شنڈے دھڑے کو حقیقی شیو سینا کہنے پر شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہاکہ آج کا فیصلہ انصاف نہیں یہ ایک سازش ہے، ہم ضرور سپریم کورٹ جائیں گے۔ عدالت میں ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ سنجے راوت نے فیصلے کو میچ فکسنگ قرار دیا۔
شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے کہاکہ میں بالکل حیران نہیں ہوں۔ ہم نے سنا تھا ‘واہی ہوتا جو منظور خدا ہوتا ہے 2014 کے بعد ایک نئی روایت صرف وہی ہوتا  ہے
جو نریندر مودی اور امیت شاہ کو منظور ہےیہ وہی ہے جو ہم مہاراشٹر میں ہوتا دیکھ رہے ہیں… جسے سپریم کورٹ نے ‘غیر قانونی’ اور ‘غیر آئینی’ قرار دیا تھا اسے قانونی شکل دی جا رہی ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اور شیو سینا (شنڈے دھڑے) کے لیڈر دیپک کیسرکر نے کہا کہ اس فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ اس فیصلے کی حقیقت یہ ہے کہ پارٹی میں بھی جمہوریت ہونی چاہیے۔ یہ فیصلہ بالکل درست فیصلہ ہے۔
شرد پوار کو امید ہے کہ ادھو گروپ کو سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے شنڈے دھڑے کو حقیقی شیو سینا کہنے پر این سی پی صدرشرد پوار نے کہاکہ اس فیصلے کے بعد اب ادھو ٹھاکرے کو سپریم کورٹ جانا پڑے گا۔ انہیں سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کی امید ہے۔ امباداس دانوے نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نے جو فیصلہ دیا ہے وہ اصول اور قانون کے مطابق ہے۔ ایکناتھ شنڈے کے پاس 2/3 اکثریت کے ذریعے 37 ایم ایل اے ہیں، اس لیے الیکشن کمیشن نے بھی شندے کی شیو سینا کو ہی اصل دھڑا سمجھا۔ ادھو ٹھاکرے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔