جگتیال کے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں میں اسپاٹ ایڈمیشنس
جگتیال:۔12؍ستمبر
(اسٹاف رپورٹر)
حکومتِ تلنگانہ نے ڈگری آن لائن سروس (DOST-2025) کے تحت ریاست کے تمام سرکاری، امداد بافتہ، یونیورسٹی اور خود مختار کالجوں میں اسپاٹ اڈمیشن خصوصی آسان داخلہ (Special Spot Admissions) کا شیڈول جاری کردیا ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق 12 ستمبر کو کالجوں کے نوٹس بورڈ اور ویب سائٹ www.dost.cgg.gov.in پر دستیاب نشستوں کی تفصیلات جاری ہوچکی ہیں۔
18 اور 19 ستمبر کو سرکاری، امداد بافتہ اور یونیورسٹی کالجوں میں اسپاٹ ایڈمیشن ہوں گے، جب کہ 20 ستمبر کو غیر امداد بافتہ اور خود مختار کالجوں میں یہ عمل مکمل کیا جائے گا۔جگتیال کے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں (خود مختار) کی پرنسپل پروفیسر کے راما کرشنا نے بتایا کہ کالج میں اسپاٹ ایڈمیشنز 15 اور 16 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔
خواہش مند طالبات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ اصل اسناد اور زیراکسیٹ لے کر حاضر ہوں۔انہوں نے کہا کہ کالج میں مختلف گروپس میں نشستیں خالی ہیں، جن میں بی اے اردو میڈیم، بی اے انگلش میڈیم، بی ایس سی، بی ایس سی ایم پی سی اور بی کام انگلش میڈیم شامل ہیں۔
بی اے اردو میڈیم میں اوپن انٹر سے کامیاب ہونے والی طالبات بھی ڈگری میں داخلہ حاصل کرسکتی ہیں۔مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لئے کالج کے نمبر 9848528652 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔