سپریم کورٹ نے دہلی آرڈیننس پر مرکز کو نوٹس جاری کیا
دہلی حکومت نے آرڈیننس کو منسوخ کرنے‘ اس پر عبوری روک لگانے کی بھی درخواست کی
نئی دہلی:۔10؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
سپریم کورٹ نے بیوروکریٹس پر کنٹرول سے متعلق آرڈیننس کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی دہلی حکومت کی عرضی پر مرکز کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ اب اس معاملے کی سماعت 17 جولائی کو ہوگی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔
اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی زیرقیادت حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک سنگھوی سے کہا گیا کہ وہ اپنی درخواست میں ترمیم کریں اور لیفٹیننٹ گورنر کو اس کیس میں ایک فریق کے طور پر شامل کریں۔
عاپ کی زیرقیادت حکومت نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر صوابدیدی ہے اور سپریم کورٹ اور آئین کے بنیادی ڈھانچے کو پامال کرنا چاہتا ہے۔ آرڈیننس کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ دہلی حکومت نے اس پر عبوری روک لگانے کی بھی درخواست کی ہے
مرکزی حکومت نے 19 مئی کو دہلی میں گروپ۔اے کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے لیے ایک اتھارٹی بنانے کے لیے قومی دارالحکومت علاقہ دہلی (ترمیمی) آرڈیننس، 2023 کی حکومت کو جاری کیا۔عاپ کی زیرقیادت حکومت نے آرڈیننس کو خدمات کی بے ضابطگی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھوکہ قرار دیا ہے۔
آرڈیننس میں دہلی، انڈمان اور نکوبار، لکشدیپ، دمن اور دیو اور دادرا اور نگر حویلی (سول) سروسز (DANICS) کیڈر کے گروپ-A افسران کے تبادلے اور انضباطی کارروائی کے لیے نیشنل کیپیٹل سول سروسز اتھارٹی کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کے حق میں فیصلہ دیا۔اہم بات یہ ہے کہ آرڈیننس سے ایک ہفتہ قبل عدالت نے دہلی میں پولیس، پبلک آرڈر اور زمین کو چھوڑ کر تمام خدمات کا کنٹرول منتخب حکومت کو سونپنے کا حکم دیا تھا۔
Supreme Court issues notice to Centre on a plea of Delhi government challenging the constitutional validity of Ordinance issued by the Centre relating to control over bureaucrats pic.twitter.com/6uTFJ6bGGI
— ANI (@ANI) July 10, 2023