یوپی : پرتاپ گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ، 9 ہلاک۔متعدد زخمی

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

یوپی کے پرتاپ گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ، 9 ہلاک۔متعدد زخمی

پرتاپ گڑھ:۔10؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)

پرتاپ گڑھ کے لیلاپور میں پیر کی شام ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ٹینکر کی ٹکر سے ٹیمپو میں سوار 9 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ٹینکر سڑک پر الٹ گیا۔

تصادم اتنا تیز تھا کہ ٹیمپو کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں مرنے والوں میں 1 بچی، 3 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ مہلوکینکی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس مہلوکین شناخت میں مصروف ہے۔

زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث پولیس ہلاک شدگان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے سے قاصر ہے۔ زخمیوں کو میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اور امدادی کاموں میں جٹ گئی۔

پانچ شدید زخمی میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈی ایم پرکاش چندرا کا کہنا ہے کہ ٹینکر کے اسٹیئرنگ میں کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے توازن بگڑ گیا، جس کی وجہ سے یہ ٹیمپو سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ٹینکر رائے بریلی سے گیس لا رہا تھا۔ ٹینکر میں لیکیج کے باعث ٹریفک روک دی گئی ہے۔ ٹیکنیکل ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ٹیمپو سواری کے ساتھ پرتاپ گڑھ کی طرف جا رہا تھا۔ ٹینکر موہن گنج سے آرہا تھا۔ اس کے بعد تیز رفتار ٹینکر بے قابو ہو کر ٹیمپو سے جا ٹکرایا۔ اس کے بعد سڑک پرالٹ گیا۔۔ حادثے کے بعد ٹینکر کی گیس لیک ہونے لگی۔ جس کے بعد سڑک پر ٹریفک روک دی گئی۔

ایک عینی شاہد نریش نے کہاکہ میری گاڑی ٹیمپو سے کافی پیچھے تھی پھر تیز رفتار ٹینکر نے ٹیمپو کو ٹکر مار دی اور الٹ گیا۔ الٹنے کے بعد ٹینکر گھسیٹتے ہوئے تھوڑا آگے چلا گیا۔

چیخیں سنائی دیں لوگ باہر نکل گئے۔ سڑک پر بکھرے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ ٹینکر کے نیچے دب گئے ہیں۔ وہاں سے گزرنے والے لوگوں کے ساتھ مل کرراحت اور بچاؤ کاری میں شامل ہو گئے، پولیس کو اطلاع دی۔