سید جمیل احمد بلامقابلہ عیدگاہ کمیٹی جگتیال کے صدر منتخب
جگتیال:10؍فروری
( زین نیوز)
مرکزی کمیٹی امارات ملت اسلامیہ جگتیال کا ایک اجلاس بروز پیر صدر مرکزی کمیٹی امارات ملت اسلامیہ جگتیال محمدعبدالباری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر سید جمیل احمد کو بلا مقابلہ عیدگاہ کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔
اس سے قبل بھی سید جمیل احمد کمیٹی کے تحت عیدگاہ کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔اس موقع پر مرکزی کمیٹی امارات ملت اسلامیہ جگتیال کے اراکین، علمائے کرام اور مقامی افراد نے سید جمیل احمد کے صدر منتخب ہونے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
نومنتخب عیدگاہ صدر سید جمیل احمد نے کہا کہ انہیں دوبارہ صدر عیدگاہ کمیٹی منتخب کرنے پر وہ کمیٹی کے تمام اراکین کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ کمیٹی نے ان پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا۔
وہ پہلے کی طرح اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور عیدگاہ کمیٹی کی بہتری اور ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ کمیٹی کے مسائل کے حل اور دینی و سماجی فلاح و بہبود کے لیے مخلصانہ جدوجہد جاری رکھیں گے
خواجہ لیاقت علی محسن جرنلسٹ،، عبدالقادر مجاہد، ایم اے عرفان، ایم اے ستار خان، محمدریاض خان، عادل پٹیل، محمدشاکر، میر کاظم علی، محمدسراج الدین منصور، نہال، مجاہد پٹواری، اظہر، حافظ شمس الدین تبریز‘ اے ایس جاوید احمد، سید فاضل احمد، سمیع الدین‘ محمدصفی الدین اور دیگر نومنتخب صدر کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا