ہیومن رائٹس کے فروغ، عوامی مسائل کے حل اور مظلوموں کو انصاف دلانا اولین ترجیح
ہیومن رائٹس کاماریڈی میں سید جاوید علی ڈسٹرکٹ سکریٹری مقرر۔
کاماریڈی 11 اگست
(نامہ نگار)
ہیومن رائٹس کے شعبہ میں ایک اہم پیش رفت کے تحت کو کاماریڈی ضلع کا نیا ڈسٹرکٹ سکریٹری مقرر کیا گیا۔ یہ تقرری ریاستی ہیومن رائٹس کے چیئرمین اور سیکنڈ کلاس جج ایم اے سلیم نے باضابطہ طور پر انجام دی۔
تقرری کے بعد اپنے خطاب میں نومنتخب ڈسٹرکٹ سکریٹری سید جاوید علی نے کہا کہ یہ منصب ان پر عوام اور ادارے کے اعتماد کا اظہار ہے، اور وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہیومن رائٹس کے فروغ، عوامی مسائل کے حل اور مظلوموں کو انصاف دلانے کے لئے بھرپور محنت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیومن رائٹس کی بقا اور اس کے اصولوں کے تحفظ کے لئے شفاف اور مؤثر اقدامات ان کی اولین ترجیح ہوں گے، اس موقع پر مقامی سماجی کارکنان، معزز شخصیات اور عوام نے سید جاوید علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں کاماریڈی ضلع میں ہیومن رائٹس کے کام مزید فعال اور مؤثر ہوں گے۔