CM-Revanth 1

چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی حادثہ میں بال بال بچ گئے

تازہ خبر تلنگانہ
چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی حادثہ میں بال بال بچ گئے
حیدرآباد:۔15؍پریل
 (نمائندہ خصوصی)
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نووٹیل ہوٹل میں پیش آئے ایک واقعے میں حادثے سے بال بال بچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ جب ہوٹل کی لفٹ میں سوار ہوئے تو لفٹ میں تکنیکی خلل پیدا ہوگیا۔
 لفٹ زیادہ وزن کے باعث اچانک نیچے کی جانب چلنے لگی جس سے وزیر اعلیٰ سمیت ان کے ہمراہ موجود افسران اور عملہ شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔کچھ لمحوں کے لیے صورتحال غیر واضح اور الجھن آمیز رہی۔ تاہم جلد ہی لفٹ کو روکا گیا اور تمام افراد بحفاظت باہر نکل آئے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو فوری طور پر ایک دوسری لفٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، آٹھ افراد کی گنجائش والی لفٹ میں 13 افراد سوار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے لفٹ نیچے کی طرف معمول سے زیادہ جھک گئی
 واقعہ کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے تکنیکی ٹیم کو طلب کرکے لفٹ کی جانچ شروع کر دی۔موقع پر موجود افسران، سیکیوریٹی عہدیداروں اور دیگر عملہ نے وزیر اعلیٰ کی خیریت پر اطمینان کا اظہار کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ معمولی غفلت ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو