Jeevan pursa

تلنگانہ :سیلاب میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے وزراء کی تعزیت

تازہ خبر تلنگانہ
تلنگانہ :سیلاب میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے وزراء کی تعزیت
جگتیال: ۔12؍اگست
(نمائندہ زین نیوز)
تلنگانہ کے ریاستی وزیر برائے ایس سی، ایس ٹی، اقلیتی و معذور بہبود، وزیر اڈلور ی لکشمن کمار اور سابق وزیر ٹی جیون ریڈی نے جگتیال ضلع کے اُن خاندانوں سے ملاقات کی جو حالیہ مہاراشٹر کے اودگیر میں پیش آئے حادثے میں متاثر ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق جگتیال ٹاؤن کے ٹی آر نگر کے 47 اور 48 ویں وارڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین حسینہ، سمینہ اور آفرین مہاراشٹر میں ایک مذہبی زیارت سے واپسی کے دوران اچانک آئے سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہوگئیں۔
اس افسوسناک واقعہ پر دونوں وزراء نے متوفیات کے گھروں کو جا کر لواحقین کو پرسہ دیا۔اس موقع پر وزیر اڈلور ی لکشمن کمار ا نے کہا کہ مذہبی زیارت سے واپسی کے سفر میں اس طرح کی دلخراش حادثہ پیش آنا انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم ہونے والی امداد کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ سے بات چیت کر کے مزید مالی تعاون کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سہارا مل سکے۔
ریاستی وزیر اڈلور ی لکشمن کمار نے مزید کہا کہ مرحومین کے بچوں کی بہتر طبی سہولت فراہم کی جائے گی اور لواحقین کو چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کے لیے اقلیتی فلاحی محکمہ کے تحت قرض سہولت فراہم کی جائے گی۔
ساتھ ہی لاپتہ ایک اور خاتون کی تلاش کے لیے مہاراشٹر کے مقامی حکام سے بات چیت کر کے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔اس تعزیتی ملاقات میں کانگریس قائدین ‘ بنڈاشنکر‘ محمد مکثر علی نہال ‘جلا روی، تروپتی، محمد سراج الدین، ناگندر سمیت دیگر مقامی رہنما بھی شریک تھے