تلنگانہ : پٹن چیرو ٹی ای ٹی امتحانی مرکز میں حاملہ امیدوارہ فوت
حیدرآباد:۔15؍ ستمبر
(زین نیوز)
ایک حاملہ خاتون امتحان میں تاخیر سے پہنچی اور امتحان ہال میں گر گئی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سنگاریڈی ضلع کے اسنا پور میں واقع ٹی ای ٹی امتحانی مرکز میں پیش آیا۔ متوفی اس وقت 8 ماہ کی حاملہ ہے۔
اس کے پہلے ہی دو بچے ہیں۔ گھر والوں کے مطابق رادھیکا اور ارون گچی باولی میں رہتے ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔رادھیکا اس وقت 8 ماہ کی حاملہ ہے۔ رادھیکا ٹیچر پوسٹ کیلئے تیاری کر رہی تھی۔پٹن چیرو منڈل اسنا پور سوشل ویلفیئر گروکلا اسکول میںرادھیکا ٹیچر اہلیتی ا متحان لکھنے آج صبح شوہر ارون کے ساتھ روانہ ہوئی ۔
مگرامتحانی مرکز پہنچنے تک قت ہو گیا تھا۔ اس کی وجہ سے رادھیکا کافی تناؤ میں تھی۔ جیسے ہی وہ امتحانی مرکز پہنچی اس کا بی پی بڑھ گیا اور اسے پسینہ آنے لگا۔ جس کی وجہ سے وہ امتحانی مرکز میں ہی بے ہوش ہو گئی۔
الرٹ عملہ نے فوری طور پر رادھیکا کے شوہر ارون کو اطلاع دی۔ اس نے اسے عجلت میں پٹن چیروکے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی فوت ہو چکی ہے۔ اس کے شوہر ارون نے بتایا کہ رادھیکا کی موت امتحان میں تاخیر پر پریشانی اور تناؤ کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر سے ہوئی ہے۔
ارون کے اپنی بیوی کی میت پر اپنی دونوں بیٹیوں کو تسلی دینے کے مناظر وہاں موجود لوگوں کے برداشت کے باہر تھا ۔