Masi ullah Khan

تلنگانہ :وقف بورڈ کی جانب سے رقومات کی اجرائی

تازہ خبر تلنگانہ
تلنگانہ :وقف بورڈ کی جانب سے رقومات کی اجرائی
 حیدرآباد3:۔اگست
 (زین نیوز)
محمد مسیح اللہ خان چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ اور ایس خواجہ معین الدین انچارج وقف بورڈ نے حکومت تلنگانہ کی طرف سے منظور شدہ امدادی رقم میں درج ذیل گرانٹ جاری کئے ہیں۔
آئمہ وموذنین اسکیم کا اعزازیہ دوماہ یعنی ماچ واپریل2023کی جاری کردہ 9کروڑ99لاکھ ستر ہزار فی کس پانچ ہزار روپیئے‘انیس الغربہ ماڈل یتیم خانہ نامپلی‘ حیدرآباد میں ملٹی پرپز کمپلیکس کی تعمیر کیلئے چار کروڑ پچیس لاکھ دس ہزار چھ سو اکیس روپیئے جاری کئے گئے ہیں۔
جامعہ نظامیہ، حیدرآباد کے آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے تیس لاکھ چھہتر ہزار آٹھ سو پچیس روپیئے کی رقم جاری کی گئی ہے۔وقف اداروں کی تعمیرات کی تزئین و آرائش اور مرمت کیلئے جی آئی اے اسکیم کے تحت ناگر کرنول، محبوب نگر اور جگتیال اضلاع کے (136) وقف اداروں کو تعمیرات اور تزئین و آرائش کی اسکیم کیلئے کروڑ سات لاکھ اور دو ہزار روپیئے جاری کیے گئے ہیں۔