Head-constable-suicide

 کانسٹیبل نے بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

بین الریاستی تازہ خبر
 کانسٹیبل نے بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی
 سوسائیڈ نوٹ پڑھ کر پولیس حیران
کڑپہ: ۔5؍اکتوبر
(زین نیوز )
آندھرا پردیش میں شہر کی کوآپریٹو کالونی میںآج صبح قتل اور خودکشی کی ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے۔وینکٹیشورولو نامی کانسٹیبل نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اس کے بعد وینکٹیشورولو نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔  ایک پولیس عہدیدار نے جمعرات کو بتایا۔پولیس عہدیدار نے مزید کہا کہ واقعہ جو کہ مکمل طور پر ذاتی وجوہات کی وجہ سے ہے جمعرات کی صبح منظر عام پر آیا اور پولیس نے 1993 بیچ کے پولیس عہدیدار کے گھر سے ایک خودکشی نوٹ برآمد کیا۔
کڑپہ کے سب ڈویژنل پولیس افسر محمد شریف نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ اس کا نام وینکٹیشورلو ہے اور وہ کڑپہ ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں رائٹر( مصنف) کے طور پر کام کر رہا تھا۔
اس نے کل رات (بدھ) رات 11 بجے تک کام کیا اور پولیس اسٹیشن سے ایک پستول اور کچھ راؤنڈ لے کر اپنے گھر چلا گیااس نے نہ صرف اپنی بیوی اور بچوں کو گولی مارکر قتل کرڈالا بلکہ  خودکشی بھی گولی مار کرہلاک کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سٹاک مارکیٹ کی تجارت میں پیسے کھو چکے ہیں اور وہ کچھ خاندانی مسائل سے بھی لڑ رہے تھے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گھریلو مسائل کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ لواحقین نے انکشاف کیا کہ خاندان قرض اور مالی پریشانیوں کی وجہ سے لڑائی جھگڑا کر رہا تھا۔
وینکٹیشورلو کی سب سے بڑی بیٹی جس کی عمر تقریباً 20 سال ہے گریجویشن کے پہلے سال میں پڑھ رہی تھی جب کہ چھوٹی 10ویں جماعت میں تھی انہوں نے مزید کہا کہ کانسٹیبل کی بیوی کی عمر تقریباً 45 سال تھی۔
دریں اثنا، متوفی وینکٹیشورلو نے خودکشی کرنے سے پہلے ایس پی سدھارتھ کوشل کو ایک خودکشی نوٹ لکھا۔ تاہم سوسائڈ نوٹ میں فائرنگ کے واقعہ اور خودکشی کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
 خودکشی نوٹ میں اس نے ایس پی سے درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی موت کے بعد اسے ملنے والے تمام فوائد اس کی دوسری بیوی رمادیوی کے خاندان کو جائیں
۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔