IT Raids

حیدرآباد کے مختلف مقامات پر آئی ٹی کے چھاپے جاری

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد کے مختلف مقامات پر آئی ٹی کے چھاپے جاری
 سو ٹیمیں سیاست دانوں اورتاجروں کے گھر تلاشی میں مصروف
حیدرآباد: ۔5؍اکتوبر
(زین نیوز)
محکمہ انکم ٹیکس کے افسران حیدرآباد میں تلاشی لے رہے ہیں۔ صبح  6 بجے سے بیک وقت ہی کئی ٹیموں کو تقسیم کرکے تلاشی لی جارہی ہے۔ کچھ بڑی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کمپنی کے مالکان اور ڈائریکٹرز کے گھروں پر چھاپے مارئے گئے ہے۔ تقریباً ایک سو ٹیمیں یہ تلاشی لے رہی ہیں۔مختلف کمپنیوں کی انتظامیہ انکم ٹیکس حکام سے خوفزدہ ہے
انکم ٹیکس کے عہدیدار حیدرآباد میں 14 سے زیادہ مقامات پر تلاشی لے رہےہیں۔ یہ چھاپے مبینہ طور پر بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) پارٹی سے جڑے کئی تاجروں اور سیاست دانوں پر مارے جا رہے ہیں۔آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے کچھ چٹ فنڈ کمپنیوں، فائنانس کمپنیوں اور ان کے ڈائریکٹروں پر بھی چھاپے مارے ہیں
 چھاپے حیدرآباد کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی چلائی جارہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بی آر ایس ایم ایل اے مگنتی گوپی ناتھ سے متعلق مقامات پر تلاشی لی جارہی ہے۔ٹیموں نے امیرپیٹ پجاکرشنا چٹ فنڈز کا معائنہ کیا۔
ڈائریکٹر سوم پلی ناگا راجیشوری، پوجا لکشمی اور ایم ڈی کرشنا پرساد کے گھروں پر بھی آئی ٹی کی تلاشی جاری ہے۔ شمش آباد میں چٹ فنڈ کمپنی کے مالک رگھویر کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔
افسران کوکٹ پلی انڈو فارچون ولا میں اریکاپوڈی کوٹیشور راؤ کے گھر کی تلاشی لے رہے ہیں۔ چٹ فنڈز، مالیاتی کمپنیوں سے انکم ٹیکس کی مبینہ چوری کی تحقیقات کی گئیں۔
کوکٹ پلی، امیرپیٹ، شمش آباد اور جوبلی ہلز جیسے علاقوں میں کچھ جگہوں پر تلاشی جاری تھی۔ حکام مبینہ طور پر ٹیکس چوری کی شکایات کی چھان بین کررہے ہیں۔ وہ مالیاتی لین دین کا ریکارڈ چیک کر رہےہیں۔ آئی ٹی سلیوتھ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل ریکارڈ بھی چیک کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1709775869538074945

مزید تفصیلات کا انتظار ہے