تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونئیر کالج نظام آباد بوائز ۔2
تعلیمی سال 25-2024 کے لئے داخلے
نظام آباد:۔19؍جنوری
(پریس نوٹ:۔ )
پرنسپل جی شویتا تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونئیر کالج نظام آباد بوائز ۔2 کی اطلاع کے مطابق تعلیمی سال 2024-25 کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔جس میں جماعت پنجم تا انٹرمیڈیٹ سطح تک داخلے جاری ہیں۔
داخلے کے لئے خواہش مند طلباء درخواست فارم ٹمریز کی آفیشل ویب سائٹ tmreistelangana.cgg.gov.in سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں
یا راست طورپر اسکول سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔جماعت پنجم تاہشتم (V TO VIII) کے لئے تکمیل شدہ آن لائن درخواست کی ادخال کی تاریخ 18 / جنوری 2024 سے 6 / فبروری 2024 رہے گی ۔اقلیتی طلباء کے لئے درکار مخلوعہ نشستیں V-CLASS =60, VI-CLASS=30, VII-CLASS=33, VIII-CLASS=21 دستیاب ہے۔
انٹرمیڈیٹ سال اول میںداخلے دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد شروع ہونگے،جس کی تاریخ یکم مئی 2024 تا 10 / مئی 2024رہے گی۔ پرنسپل جی شویتا نے طلباء اور اولیائے طلباء سے اسکول و جونئیر کالج میں داخلے لینے کی گزارش کی ہے۔
اسکول وجونئیر کالج کا پتہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونئیر کالج نظام آباد بوائز ۔2 کنٹیشور بائی پاس روڈ ‘ مادھونگر نظام آباد ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7995057904 پر ربط پیداکریں۔
