ہی تیندر کرشن نے سی او لال گنج کا چارج سنبھالا
اعظم گڑھ:۔19؍جنوری
(عبد الرحیم شیخ )
سی او لال گنج منوج کمار رگھو بنشی کے غیر ضلع تبادلہ ہو جانے کے بعد لال گنج کے نئے سی او ہی تیندر کرشن نے چارج سنبھالا ۔اُنہوں نے کہا کہ قانون ،امن و امان قائم رکھنا ہماری اولیت میں ہے ۔
حلقہ میں اگر کسی شخص کے ذریعہ امن و امان خراب کیا گیا تو اُس سے سختی سے پیش آنا ہمارے مشن میں ہے ۔کسی بھی طرح کی کوئی دقت پیش آئے تو مقامی پولس اسٹیشن سے رابطہ کریں ۔
اگر سماج کے لوگ پولس سے مل کر ایک دوسرے کی مدد کریں تو سماج سے برائی کو دور کیا جا سکتا ہے ۔) امن وامان کی برقراری کیلئے عوام کا تعاون اگر رہا تو مسائل ہی نہ ہوں گے
