معلمینِ مکاتبِ قرآنیہ کا تربیتی و جائزہ اجلاس مؤثر و منظم مکاتب کے نظام کے لیے شرکت کی اپیل
کاماریڈی :۔10؍ اگست
(ای۔میل)
مکاتبِ قرآنیہ کے معزز اور متحرک معلمین کے لیے ایک نہایت اہم تربیتی و جائزہ اجلاس 11/ اگست 2025ءبروز پیر صبح 10 بجے مدرسہ مصباح الہدٰی، مسجد نور، کاماریڈی میں بصدارت محترم حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ ان شاءاللہ منعقد ہوگا یہ اجلاس نہ صرف دینی تعلیم کی معیاری فراہمی اور تدریسی طریقہ کار کی بہتری بلکہ مکاتبِ قرآنیہ کی کارکردگی کا مکمل اور جامع جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر معلمین کو جدید تربیتی اسباق، مؤثر تعلیمی حکمتِ عملی، تدریسی تکنیکس، اور بچوں کی علمی و اخلاقی تربیت کے بہترین و عملی طریقوں سے روشناس کرایا جائے گا تاکہ وہ اپنے مکاتبِ قرآنیہ میں اعلیٰ ترین معیار کی تدریس کو فروغ دے سکیں اور آئندہ نسلوں کو ایک مضبوط دینی، علمی و اخلاقی بنیاد فراہم کر سکیں۔
حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی، مدرسہ مصباح الہدٰی، نے تمام علماء کرام، حفاظِ عظام اور بالخصوص معلمینِ مکاتبِ قرآنیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم تربیتی اجلاس میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ تعلیمی و تربیتی پروگرام اپنے مقاصد کی تکمیل میں کامیاب ہو اور دینی تعلیم کی خدمت میں نمایاں پیش رفت کا باعث بنے
