ہریانہ میں  دو مسلم نوجوانوں کی جلی ہوئی نعشیں ملیں

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
ہریانہ میں  دو مسلم نوجوانوں کی جلی ہوئی نعشیں ملیں
افراد خاندان کابجرنگ دل کے کارکنوں پر اغوا اور قتل کا الزام۔سی آئی اے بھی ملوث
نئی دہلی:۔17؍فروری
(زیڈ این ایم ایس)
جمعرات کے روز ہریانہ کے بھیوانی ضلع میں ہندوتوا کے ہجوم نےمبینہ طور پر دو مسلم نوجوانوں کو  اغوا کر لیا، مار مار کر زندہ جلا دیا۔ ان نوجوانوں کی شناخت جنید اور ناصر کے طور پر ہوئی ہے، جو راجستھان کے بھرت پور کے گوپال گڑھ گاؤں کے رہنے والے ہیں۔
یہ واقعہ ان کے گاؤں سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا، اور ہندوتوا گروپ نے نوجوانوں پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگایا تھا۔  جنید اور ناصر کے اہل خانہ نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔
خاندان کا دعویٰ ہے کہ پورے واقعہ کے دوران کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم بجرنگ دل کے ساتھ تھی۔ دونوں کو بری طرح مارا گیا۔ خاندان کا دعویٰ ہے کہ پورے واقعہ کے دوران سی آئی اے کی ٹیم بجرنگ دل کے ساتھ تھی۔ دونوں کو بری طرح مارا گیا۔
پٹائی کے بعد بجرنگ دل کے کارکنوں نے دونوں کو تھانے لے گئے، لیکن ان کی حالت دیکھ کر پولیس نے انہیں حراست میں لینے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد اس کی بولیرو سمیت زندہ جلنے کی خبر آئی۔
 دوسری جانب فیروز پور جھرکہ کے سی آئی اے انچارج وریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نہ تو انہوں نے کسی ملزم کو پکڑا اور نہ ہی بجرنگ دل کے حوالے کیا۔
خاندان کے افراد نے یہ بھی کہا کہ ان کا قتل ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے ارکان نے کیا تھا اور اس بہیمانہ قتل کے پیچھے بجرنگ دل لیڈر مونو مانیسر کا ہاتھ تھا۔
خاندان کے ایک رکن نےمیڈیا کوبتایا کہ مونو مانیسر اور اس کے گروپ بجرنگ دل نے جنید اور ناصر کو پیروکا کے جنگلات سے اغوا کیا اور انہیں بھیوانی کے بارواس گاؤں لے گئے، جہاں انہیں زندہ جلا دیا گیا۔
جنید کے کزن اسماعیل نے بتایا کہ ان کے جنید اور ناصر گاؤں بھروباس سیکری میں بھائی کے سسرال گئے ہوئے تھے۔ رات وہیں ٹھہرے۔ چہارشنبہ کی صبح سویرے گھر آ رہے تھے۔ راستے میں انہیں سی آئی اے فیروز پور جھڑکا اور بجرنگ دل نے روک لیا۔
جس کے بعد دونوں کو گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی جیسے ہی ناصر جنید نے دیکھا کہ انہیں کھینچا جا رہا ہے، وہ اپنی جان بچانے کے لیے بولیرو کار سے بھاگ گئے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ جنید۔ناصر کو بولیرو میں بھاگتے دیکھ کر فیروز پور جھڑکا سی آئی اے نے گاڑی کو آگے سے ٹکر ماری اور بجرنگ دل کے ارکان نے پیچھے سے ٹکر ماری۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بھی اس قتل کیس میں برابر کی شریک ہے۔ اس کا ثبوت گاؤں والے دے رہے ہیں۔
ہمارے پاس گواہ ہیں۔ بیروکا چوتری کے راستے میں دونوں کو ایک کار میں بٹھا کر فیروز پور جھڑکا تھانے لے جایا گیا۔ جہاں بجرنگ دل کے لوگوں نے دونوں کو پولیس کے حوالے کرنے کی کوشش کی۔ لیکن دونوں کی حالت اس حد تک بگڑ چکی تھی کہ پولیس نے انہیں رکھنے سے انکار کر دیا۔
بھرت پور کے آئی جی گورو سریواستو نے میڈیا کو بتایا کہ ہریانہ کے بھیوانی ضلع میں ایک گاڑی جلی ہوئی ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی جس میں "دو گائے اسمگلروں کی لاشیں تھیں”۔سریواستو نے مزید کہا کہ گوپال گڑھ کے ایس ایچ او معاملے کو دیکھنے کے لیے موقع پر موجود ہیں۔
بھرت پور میں آئی پی سی کی دفعہ 143، 365، 367 اور 368 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے ابھی تک کسی مویشیوں کی بازیابی یا متاثرین کی مجرمانہ تاریخ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ایف آئی آر میں بجرنگ دل لیڈروں مونو مانیشر، لوکیش، رنکو سینی اور سریکانت کا نام لیا گیا ہے اور جنید اور ناصر کو اغوا کرنے اور مار پیٹ کرنے کے الزامات ہیں۔
ا