مداح سمیر 1100 کلومیٹر سائیکل چلا کر سلمان خان سے ملنے پہنچا
بھائی جان نے ان سے ملاقات کی۔ وائرل تصاویر
ممبئی:۔3؍جنوری
(آصف اقبال)
بالی ووڈ اسٹارز کے مداح کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔سلمان خان نے 27 دسمبر کو اپنی 57 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر بھائی جان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے گھر کے باہر ہزاروں مداحوں کا ہجوم کھڑا تھا۔
اگرچہ سلمان سے ہر کوئی مل نہیں سکتا لیکن ان کے مداح سمیر کا کریز دیکھ کر وہ خود کو ان سے ملنے سے نہیں روک پائے۔ دراصل جبل پور کے رہنے والے سمیر نے سلمان خان سے ملنے کے لیے سرد موسم میں 1100 کلومیٹر سائیکل چلائی۔ سلمان خان نے بھی اپنے مداح کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ان سے ملاقات کر کے تصویر کھینچی۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے سلمان خان سے ملنے کے لیے ایک مداح مدھیہ پردیش کے جبل پور سے سائیکل پر 1100 کلومیٹر کا سفر طے کر کے ممبئی پہنچ گیا۔ دراصل، سلمان خان نے 27 دسمبر کو اپنی 57 ویں سالگرہ منائی۔
5دن تک مسلسل سائیکل چلانا میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیر بچپن سے ہی بھائی جان کے بہت بڑے مداح ہیں۔سلمان خان کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ان کے مداح سمیر 22 دسمبر کو سمیر سردیوں کے موسم میں جبل پور سے سائیکل پر نکلے اور 29 دسمبر کو ممبئی پہنچا۔
جب سلمان کو اپنے اس مداح کا علم ہوا تو وہ اپنے مداح سے ملنے گھر سے باہر نکل آئے۔ اور ان سے ملاقات کرکے تصویر بھی بنوائی۔
اب اس مداح کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں سلمان ان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ سلمان اپنی سائیکل پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں جو ان کے اپنے برانڈ بینگ ہیومن کی ہے۔
سلمان خان کے ایک فین پیج نے اس مداح اور ان کی سائیکل کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی ہے۔ اس سائیکل کے ہینڈل کے آگے لکھا ہے ’’آؤ ان کودعاء دیتے چلتے ہیں، جبل پور سے ممبئی دیوانہ میں چلا‘‘۔ سمیر نے میڈیا کو بتایا کہ سلمان کو ان کی حالت کا علم ہوا اور انہیں اپنے گھر کا کھانا بھی کھلایا۔