کرناٹک کےاڈپی میں نوجوان ویڈیو بنانے کے دوران آبشار میں بہہ گیا

بین الریاستی تازہ خبر جرائم حادثات
کرناٹک کےاڈپی میں نوجوان ویڈیو بنانے کے دوران آبشار میں بہہ گیا
 واقعہ کیمرے میں قید 
اڈوپی :۔24؍جولائی
(زین نیوز)
آج کل نوجوان لڑکے لڑکیوں‘ میں یوٹیوب ‘ فیس بک‘ انسٹاگرام کے  ویڈیو ریلز اور سیلفی کا شوق لوگوں کے ذہنوں پر جنون کی حد تک سوار ہے ‘مانا کہ تصویریں یادیں تازہ کرتی ہیں لیکن آج کل یہ یادوں کے لیے کم اور خود نمائی کے لیے زیادہ استعمال ہورہی ہیں۔
لوگ شہرت کی خاطر خطرناک دیڈیوز اور سیلفی لینےکی کوشش میں اپنی جان تک سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اسی ویڈیوز اورسیلفی کے شوق نے کئی لوگوں کے زندگی کے چراغ گل کردیئے ہیں
ایسے ہی ایک واقعہ میں  ویڈیو ریل بنانےکے دوران ایک نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔تفصیلات کرناٹک میں پیر کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب اُڈپی ضلع میں ایک نوجوان آبشار میں گر کر بہہ گیا۔ یہ واقعہ بیندور تعلقہ کے کولورو کے قریب آراشینا گنڈی کے قریب پیش آیا۔
مقتول کی شناخت 23 سالہ شرتھ کمار کے طور پر ہوئی ہے جو شموگہ ضلع سے ہے۔اطلاعات کے مطابق، کمار انسٹاگرام ریل بنانے کی کوشش کے دوران توازن کھو دینے سے پھسل کر اراشناگنڈی آبشار میں گر گیا۔
اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے بہتے پانی کے کنارے ایک چٹان پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
 بتایا گیا ہے کہ شرت اور اس کے دوست آبشار کا دورہ کرنے کے لیے کار کے ذریعہ کولور گئے تھے، اور ان کے دورے کے دوران وہ بظاہر سوشل میڈیا کے لیے مواد تیار کر رہے تھے جس میں اس کے دوست دور سے فلمبندی کر رہے تھے۔
وہ کچھ دیر کھڑا رہا لیکن اپنی پوزیشن بدلنے کی کوشش میں اچانک پھسل گیا اور بہتے پانی میں گر کر بہہ گیا۔کمار کی لاش کو تلاش کرنے اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔
اطلاع ملتے ہی کولور پولیس کی سب انسپکٹر جیالکشمی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ کولور پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے جبکہ اس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔
 مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شرتھ خود ملازمت کرتا تھا۔ مبینہ طور پر مسافروں پر شدید بارش کی وجہ سے آراشیناگنڈی آبشار پر جانے پر پابندی عائد ہے اور دونوں دوست دوسرے راستے سے اس مقام پر داخل ہوئے تھے۔