خاتون نے 3 سالہ بچی کو ریلوے ٹریک پر دھکا دے دیا

تازہ خبر عالمی وائرل خبریں
 ٹرین آنے سے پہلے اسٹیشن پر موجود لوگوں نے بچایا
نئی دہلی:۔31؍دسمبر
(انٹر نیٹ ڈیسک)
امریکہ کے شہر پورٹ لینڈ سے چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک خاتون نے 3 سالہ بچی کو ریلوے ٹریک پر دھکا دے دیا۔ واقعہ 28 دسمبر کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 29 دسمبر کو خاتون کو گرفتار کرلیا۔ اب اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
پورٹ لینڈ میں گیٹ وے ٹرانزٹ سینٹر کے پلیٹ فارم پر ایک 3 سالہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ کھڑی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنی ماں کے پاس کھڑی ٹرین کا انتظار کر رہی ہے۔
 پھر پچھلے بینچ پر بیٹھی ایک عورت اٹھی اور اسے دھکا دے دیا۔ اس کے بعد بچی پٹری پر گر جاتی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد،مسافر بچی کی مدد اور بچانے کے لیے آگے آئے۔

واقعے کے وقت موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ جس وقت لڑکی کو دھکا دیا گیا اس وقت کوئی ٹرین نہیں آرہی تھی۔ ایک افسر نے بتایاکہ لڑکی کے پیٹ اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا،
جہاں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے اس کی حالت نارمل قرار دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے بچی کو کبھی کبھار سر میں درد رہتا تھا تاہم وہ جلد صحت یاب ہو جائے گی۔
ایک پولیس افسر نے کہاکہ 28 دسمبر کو ہمیں اطلاع ملی کہ ایک خاتون نے 3 سالہ بچی کو ریلوے ٹریک پر دھکا دیا۔ ہم فوراً پلیٹ فارم پر پہنچے اور سی سی ٹی وی کیمرہ چیک کیا۔
 فوٹیج کی بنیاد پر 32 سالہ بریانا ورک مین کو 29 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فی الحال وہ صرف پولیس کی حراست میں ہے۔ تاہم اس نے لڑکی کو دھکا دینے کی وجہ نہیں بتائی۔ وہ زیر تفتیش ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمہ خاتون کو پہلے بھی کئی بار گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا – بریانا ورک مین کا مجرمانہ پس منظر ہے۔ 2013 میں اس کے پاس سے ہیروئن (منشیات) برآمد ہوئی تھی۔ عدالتی دستاویزات سے پتہ چلا کہ اس کا کوئی گھر نہیں ہے۔
 جون 2021 میں اس نے ایک شخص کو مارنے کی بھی کوشش کی۔ اس شخص نے اسے ناشتہ پیش کیا تھا جس کے بعد اس نے اس شخص پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس کے بعد بریانا کو گرفتار کر لیا گیا۔