خواتین پہلوان کو اپنی شکایات واپس لینے پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

تازہ خبر قومی
خواتین پہلوان کو اپنی شکایات واپس لینے پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔
، پیسوں کی پیشکش، بجرنگ پونیا کاالزام۔ جنتر منتر پریس کانفرنس 
نئی دہلی:۔25؍اپریل
(زین نیوز ڈیسک)
تجربہ کار پہلوان بجرنگ پونیا نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ سات خواتین پہلوان، بشمول ایک نابالغ، جنہیں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، کو ان کی پولیس شکایات واپس لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
 دہلی کے جنتر منتر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، بجرنگ پونیا نے الزام لگایا کہ ڈبلیو ایف آئی کے کچھ لوگوں نے شکایت کنندگان سے رابطہ کیا اور انہیں رقم کی پیشکش بھی کی۔ اولمپک میڈلسٹ پونیا نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے ہوا لیکن جن لڑکیوں نے شکایت کی ہے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
بجرنگ پونیا نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایف آئی کے کچھ عہدیدار شکایت کرنے والے پہلوانوں کے گھر جا کر رقم کی پیشکش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان لڑکیوں کو کچھ ہوا تو پولیس اور حکومت ذمہ دار ہوگی۔
 مجھے نہیں معلوم کہ ان کے نام کیسے سامنے آئے۔ کئی قومی ایوارڈ یافتہ پہلوان جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں، اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے انسپکشن پینل کی رپورٹ کو عام کرے۔
احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے پیر کو خبردار کیا کہ اگر ڈبلیو ایف آئی کے صدر کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کے لیے تمغے جیتنے والے ٹاپ ریسلرز نے کہا تھا کہ ان کا WFI انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ خواتین کھلاڑیوں کے جنسی ہراسانی کے الزامات کی مناسب جانچ کے لیے سنگھ پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔
منگل کو سات خواتین پہلوانوں نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے کی شکایت کی۔سپریم کورٹ نے ان الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے دہلی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔
 سپریم کورٹ نے پہلے جمعہ کو سماعت کے لیے خواتین پہلوانوں کی عرضی درج کرنے کی بات کی، لیکن سینئر وکیل کپل سبل کے کچھ دلائل سننے کے بعد عدالت نے معاملے کی براہ راست سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔
کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ ایک نابالغ پہلوان سمیت سات پہلوانوں نے جنسی استحصال کے الزامات لگائے ہیں، لیکن قانون اس پہلو پر بالکل واضح ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
 انہوں نے کہا کہ یہ خواتین پہلوان ہیں۔ ایک نابالغ سمیت سات ہیں۔ ایک کمیٹی کی رپورٹ ہے جسے پبلک نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج کی گئی۔