بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول بند

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:8؍فروری
زین نیوز
جگتیال ضلع میں آج سے ہیلمٹ کی پابندی پر سختی سے عمل کرانا شروع کردیا ہےضلع انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کی عادت پختہ کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں‘ اور کم عمر موٹر سواروں کو شہر جگتیال اور منڈلس کے کسی بھی پیٹرول پمپ سے پیٹرول نہیں دیا جا رہا ہے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں سواروں کے داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے ۔محکمہ پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل آوری‘ موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ پہنے کے لئے عوام میں شعور بیداری کے لئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہےتاکہ سڑک حادثات پر قابو پایا جاسکے۔ٹریفک ہفتہ تقاریب کے ضمن میں ضلع کلکٹر کی قیادت میں ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھاجس

میں ضلع کلکٹر نے پیٹرول پمپس کے مالکان کو یہ ہدایت دی تھی کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے موٹر سواروں کو 8؍فروری سے پیٹرول فراہم نہ کریں اور عوام میں آگاہی کے لئے پیٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ کے پیٹرول فراہم نہ کرنے کے متعلق فلگسیز آویزاں کریں ۔ ضلع کلکٹرجی روی نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپس مالکان کوسخت کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرول پمپس پر سخت نظر رکھی جائے گی اوراور پیٹرول پمپس میں موجود سی سی کیمروں فوٹیج کا ہر پندرہ دن میں ایک بارمعائنہ کرکے کارروائی کی جائیگی۔پیٹرول پمپ کے مالکان نے آج سے ہیلمٹ کی پابندی پر سختی سے عمل کرانا شروع کردیا ہے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو کسی بھی پیٹرول پمپ سے پیٹرول نہیں دیا جا رہا ہے۔۔ شہریوں سے اپیل ہے وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں اور کم عمر لڑکوں کو موٹر سیکل گاریاں چلانے سے باز رکھیں