حیدرآباد: یکم؍جنوری
نمائندہ خصوصی
بی جے پی کے ریاستی صدر و رکن لوک سبھا کریم نگر مسٹر بنڈی سنجے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2023 میں بھارتیہ جنتا پارٹی تلنگانہ میں برسر اقتدارآئے گی۔ جمعہ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا ، "ہماری لائن صاف ہے اورعوامی شفقت اور سب کے تعاون سے 2023 میں یقینی طور پر اقتدار میں آئیں گے‘ اور2023 میں تلنگانہ کی عوام ٹی آر ایس پارٹی کو زبردست سبق سکھائیں گے‘ انھوں نے یہ بھی کیاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی انتخابات میں کسی سے مفاہمت نہیں کرے گی۔
