بی جے پی کارکن کی گونگی بیوی کی اجتماعی عصمت ریزی۔دوگرفتار تین فرار

قومی

کولکاتا:10؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
ایک بی جے پی کارکن نے مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی گونگی بیوی کو مقامی ٹی ایم سی رہنماؤں اور کارکنوں نے اجتماعی عصمت ریزی کا نشانہ بنایا۔

ساتھ ہی اس معاملے کے بارے میں ٹی ایم سی کا کہنا ہے کہ یہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور مجرموں کو سزا دی جانی چاہیے۔پولیس کے مطابق بی جے پی کارکن کی ایف آئی آر پر درج پانچ میں سے دو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث تین دیگر افراد کے لیے بھی تلاش شروع کی گئی ہے

یہ واقعہ ہفتہ کی رات اس وقت پیش آیا ، جب خاتون کا شوہر اور بڑا بیٹا گھر پر موجود نہیں تھے۔یہ خاتون الوبریا سپر سپیشلٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کے گھر کے سامنے پولیس عملہ کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس واقعہ کے بعدبی جے پی کے سینئر لیڈر اور مغربی بنگال کے پارٹی انچارج امیت مالویہ نے ٹوئٹر پر الزام لگایا کہ ضلع ہاوڑہ کے بگنان علاقے میں ٹی ایم سی کارکنوں کی طرف سے بی جے پی کارکن کی 34 سالہ بیوی کو باندھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا ہے۔

دوسری جانب ٹی ایم سی ہاوڑہ ضلع صدر پلک رائے نے کہا کہ مجرموں کی کوئی ذات ، مذہب یا نسل نہیں ہوتی۔ ہماری ریاست میں تمام مجرموں کو سزا دی جاتی ہے۔ ہم خاندان کے ساتھ ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام مجرموں کو سزا دی جائے

🔹یہ بھی پڑھیں *انســــــانیت اور خدمت خلق کا جیتـــــا جاگتـــا نمـــــــونـــــہ*

 

ٹی ایم سی کے ایم ٹی اے کے ایم ایل اے سکنتا کمار پال اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے متاثرہ کی اسپتال میں عیادت کی۔

خاتون ، جو اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ تھانہ بگنان کے دائرہ کار میں رہتی ہےکو چھ سال قبل برین سٹروک ہوا تھا ، جس کے بعد وہ اپنی قو ت سماعت کھو بیٹھی اور وہ سن نہیں سکتی تھی