جگتیال:یکم؍جولائی
(زین نیوز)
ضلع کلکٹر جی روی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ 8؍جولائی تک سا ل 22-2021 کیلئے بیسٹ اویلیبل اسکول میں داخلوں کیلئےخواہشمند طلباء سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ضلع جگتیال کیلئے داخلوں کیلئے 10 نشستیں مختص کی گئیں ہیں ۔
جماعت سوم میں قبائلی(لمباڑی طبقہ ) کی 1 طالبہ اور 1الب علم ،اور ایروکالہ طبقہ کی 1 طالبہ اور 2 طالب علم ،جماعت پنجم کیلئے قبائلی(لمباڑی) کی 1 طالبہ اور ایروکالہ طبقہ کی 1البہ او 1 طالب علم،جماعت ہشتم کیلئے قبائلی(لمباڑی) 1 طالب علم اور ایروکالہ طبقہ کی 1 طالبہ،اس طرح منجملہ 10 نشستیں مختص کی گئیں ہیں ۔
امیدوار ضلع جگتیال سے متعلقہ ہوں ۔دیہی علاقوں سے وابستہ افراد کی سالانہ آمدنی 1.5 لاکھ اور شہری علاقوں سے وابستہ افراد کی سالانہ آمدنی 2 لاکھ روپیوں سے زائد نہ ہو۔طلباء کاا نتخاب بذریعہ قرعہ کیا جائیگا۔
یکم؍جولائی سے درخواستوں کو دفتر محکمہ بہبود برائے قبائلی طبقات،کریمنگر میں دستیاب ہونگی۔خواہشمند طلباء اپنے ذات،آمدنی کے اسناد کے ساتھ ساتھ راشن کارڈ،پیدائش کا صداقت نامہ ،آدھار کارڈ،پاسپورٹ سائز فوٹو،کو منسلک کرتے ہوئے بتاریخ 8؍جولائی2021 سے قبل داخل کریں ۔15؍ جولائی2021 کو بذریعہ قرعہ طلباء کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ایک خاندان سے صرف ایک ہی طالب علم کو موقع دیا جائیگا۔مزید تفصیلات کیلئے 2242208-0878 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔
