اگرہ:12؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تاج محل میں شہاجہاں کے عرس کے دوران دن ہندو تنظیموں کی جانب سے پوجا کرنے کی کوشش کو وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے ناکام بنادیا اور انھیں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مہاشیوا راتری کے موقع ہندو تنظیم ہندو مہا سبھا کی ریاستی صدر لیڈر مینا دیواکر قیادت
میں جب مغلیہ دور کی شاندار عمارت تاج محل کے مرکزی گنبد کے سامنے پوجا کرنے پہنچے تو وہاں تعینات حفاظتی اہلکارسکتہ میں پڑگئے اورائی ایس ایف نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئےانھیں گرفتار کرلیا ۔
واضح رہے کہ تاج محل میںمغل بادشاہ شہاجہاں کے سہ روز عرس چل رہا ہے حکومت نے سیلانیوں کو عرس کے دوران مفت سیر کرارہی ہے اور شہاجہاں اور ملکہ ممتاز کی اصل قبور کی زیارت بھی کروارہی ہے ایسے میں عرس کے دوران ہندوتو اوادی
تنظیموں کی جانب سے مرکزی گنبدکے قریب پوجا کرنا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا باعث بن سکتا تھا۔واضح رہے کہ کہ گرفتار
کی جانے والی مینا دیواکر اس سے پہلے بھی کچھ خواتین کے ہمراہ تاج محل میں داخل ہو گئی تھی اور تاج محل میں گنگا جل چھڑکنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
