تبدیلی مذہب کرانے کے الزام میں دوعالم دین گرفتار۔یوپی اے ٹی ایس کی کارروائی

تازہ خبر قومی

لکھنؤ:21؍جون
(زین نیوز)
یوپی اے ٹی ایس نے لکھنو سے  تبدیلی مذہب کرانے کے الزام میں دو عالم دین کو گرفتار کرلیا ہے ان دونوں پر ہزار سے زیادہ ہندووں کی مذہب تبدیل کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق19؍جون کو صبح غازی آبادپولیس نے معروف داعی ڈاکٹر عمر گوتم اور مفتی جہانگیر قاسمی کو پاسپورٹ و دیگر کاغذات کے ساتھ پولیس اسٹیشن طلب کیا تھا ۔ڈاکٹر عمر گوتم اپنے لڑکے اور چند احباب کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہونچے۔
دیر شام تک جب یہ دونوں حضرات باہر نہیں نکلے توپولیس سے دریافت کرنے پر بتایا کہ وہ دونوں یہاں نہیں ہیں۔

تاہم آج یو پی ‘ اے ٹی ایس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ان دونوں افرا د کی گرفتاری دکھائی اور بتایا کہ انھیں لکھنؤ جیل منتقل کردیا گیا ہےان پر الزام ہے کہ یہ ہندووں کامذہب تبدیل کراتے تھے

 

یہ بھی پڑھی ❇️ کے سی آر کے دورہ ورنگل ۔ طلباء جے اے سی کا قافلہ کو روکنے کی کوشش خبر دار کے سی آر کے نعرے

 

یوپی کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈرپرشانت کمار نے کہا کہ ایک بڑا گروہ مذہب تبدیلی میں مصروف تھا۔یہ لوگ موٹیویشنل سوچ کے ذریعہ ہندووں کا مذہب تبدیل کراتے تھے۔

اے ڈی جی لا اینڈ آرڈرپرشانت کمار کے مطابق، مذہب تبدیل کرکے لوگوں کو ریڈکلائز کرایا جارہا تھایہ پیسے اور دیگر لالچ سے مذہب تبدیلی کراتے تھے۔ اس معاملے میں پہلے بٹلہ ہاوس، نئی دہلی کے عمر گوتم کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد اس کے ساتھ جہانگیر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔