حکومت کے اہداف کی حصولی کیلئے کوشش کی جائے۔چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ سومیش کمار

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:30؍مارچ
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ سومیش کمار چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ سومیش کمار نے کہا کہ عہدیدار حکومت کے اہداف کی حصولی کیلئے کوشش کریں۔کورونا ، مؤاضعات کے ترقیاتی پروگرام ،ہریتا ہارم ، مربوط بازاروں کا قیام ، دھرنی، موسم ربیع کی فصل کی خریدی جیسے امور پر چیف سیکریٹری نے عہددیداروں کے ہمراہ اضلاع کے کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اضلاع میں کئی گئی دھان کی پیداوار کی ہرمعیاری بیج کو حکومت کی جانب سے خریدا جائیگا۔۔طمانیت روزگار پروگرام سے متعلقہ کاموں سے متعلقہ مالیہ کو موثر انداز میں استعمال میں لاکرمؤاضعات میں ترقیاتی کاموں کو روبہ عمل لانے پر چیف سیکریٹری نے اضلاع کے کلکٹروں کو سراہتے ہوئے ہمت افزائی کی۔

آنے والے سال میں بھی زیر التؤاء کاموں کی یکسوئی کی چیف سیکریٹری نے وضاحت کی۔مدارس میں تبدیلی روبہ عمل لاکر مہاتما گاندھی قومی روزگار ضامن پروگرام سے متعلقہ مالیہ کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے۔ریاستی سطح پر اضلاع کے مستقر سے ملنے والی شاہراہوں پر تین قطاروں میں اونچی قد کے پودوں کی شجر کاری کی جائے۔نرسریوں میں پودوں کی اونچے قد تک افزائش کی جائے۔
سڑکوں پر مرجھائے ہوئے پودوں کی جگہ نئےپودوں کی شجر کاری کی جائے۔اندرون 6 مہینے مربوط مارکٹ کا قیام کی کوشش کی جائے ۔ریاستی سطح پر موجود منجملہ 141 بلدیات میں ان مارکٹوں کا قیام عمل میں لایاجائے۔جسکے لئے حکومت کی جانب سے 500 کروڑ روپئے بجٹ کو بھی حکومت کی جانب سے مختص کیا گیا۔جسکے لئے کم ازکم 2 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی جائے اور تما م بلد ی کی آبادی کیلئے سازگار مقام کو منتخب کیا جائے۔

مربوط بازاروں کے قیام کو حکومت کی جانب سے مثالی طور پر متعارف کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں خصوصی اقدمات کئے جائیں۔ضلعی مراکز میں کورٹ کی عمارتوں کے قیام کیلئے بھی جگہ تلاش کی جائے۔ دھرنی سے ہونے والی مبادلہ کا کلکٹر معائنہ کرتے رہیں۔نیم شہری علاقوں میں پٹہ داروں کو پاس بک کے حصول کیلئے درخواست کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ساتھ ہی ساتھ آدھار، ذات،لیانڈ اونرشپ،فوٹو،مسنگ سروے نمبر،شوہر/باپ کا نام ، ڈیجٹل دستخط کی عدم تکمیل سے متعلقہ پٹہ پاس بک، جیسے مسائل کی یکسوئی کیلئے دھرنی میں آپشن دیا گیا ہے۔عوام اپنی اراضی کو ا متناعی زمرہ میں ہونے پر شکایت درج کرنے کا آپشن متعارف کیا گیا ہے۔مکانوں کے امور سے متعلق راست طور پر کلکٹر کے لاگ ان میں درخواستیں درج ہونگیں۔

اضلاع کے کلکٹر ان امور پر اطیناےن حاصل کرنے پر ہی ان سے متعلق احکامات کی اجرائی کریں ۔اضلاع کے کلکٹر مسلسل اپنے لاگ ان کا معائنہ کرتے ہوئے درخواستوں کی یکسوئی ساتھ ساتھ کرتے رہیں ۔دھرنی پورٹل میں سلاٹ بکنگ ،ٹرانزیکشن میں کافی حد تک اختلاف نظر آرہا ہے۔اسکی یکسوئی کرنے کی چیف سیکریٹری نے ہدایت دی۔ عام مقامات میں ماسک کا لازمااستعمال کیا جائے۔کورونا کے دوبارہ پھیلنے کے پیش نظر انھوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی۔30/اپریل تک حکومت کی ہدایات کے مطابق عوامی اجتماعا ت پر امتناع عائد کیا جائے۔کورونا میں مبتلا افراد کا موثر انداز میں علاج کیا جائے۔اور شفافیت کے موثر اقدمات کئے جائیں ۔اس موقع پر ضلع کلکٹر جی روی ،ایڈیشنل کلکٹر بی راجیشم ، ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی محترمہ ڈی ارونا سری، اور ضلعی عہدیداروں اور دیگر نے شرکت کی۔