خواتین کو ہر شعبہ حیات میں بااختیار بنانے کی ضرورت۔سالمیت کمیٹی کا جلسہ

بین الریاستی تازہ خبر

‘ جسٹس ای اسماعیل’پرکاش ریڈی اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔01مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جسٹس ای اسماعیل نے کہا کہ خواتین کو سماجی’ معاشی اور سیاسی سطح پر با اختیار بنانے کیلئے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔جسٹس ای اسماعیل مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی میں قومی سالمیت کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی یوم خواتین تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے سب سے پہلے معاشرے میں عورت کو بلند مقام عطا کیا۔والد کی جائیداد میں بیٹوں کو حق عطا کیا گیا۔اللہ تعالیٰ نے ماں کی دعا کو قبول کرتے ہوئے حضرت موسیٰ ہم کلام ہوا۔اللہ تعالیٰ 70 مائوں کی محبت رکھتا ہے۔سابق آئی اے ایس ونود کمار نے اپنی تقریر میں خواتین کو عالمی یوم خواتین کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ خود اعتمادی پیدا کریں اور ہر شعبہ حیات میں حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

جئے پرکاش ریڈی نے کہا کہ خواتین کے بغیر کسی بھی گھر میں خوشی کا ماحول ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دستور نے خواتین کو مساویانہ حقوق دیئے ہیں۔آج خواتین میں شعور بیدار ہوچکا ہے۔وہ تعلیمی’ سماجی و سیاسی شعبہ میں حصہ لیتے ہوئے مردوں کے شانہ بہ شانہ خدمت انجام دے رہی ہیں۔مسز وسنتا نے کہا کہ مرد باہر 8 گھنٹے کام کرتے ہیں جبکہ عورتیں گھروں میں 24 گھنٹے مصروف رہتی ہیں۔

صدر کمیٹی ایس کے افضل الدین جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کے ساتھ سماج میں بلند مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔انہوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو مبارکباد پیش کی۔

جناب اعجاز الزماں سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ آج عورت کسی بھی فیلڈ میں کسی سے پیچھے نہیں ہے آج وہ اپنی کامیابی کا لوہا منوارہی ہے۔ہر شعبہ حیات میں طالبات کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست اور ملک کا نام روشن کررہی ہے۔ملک کے باوقار عہدہ پر ایک خاتون آنجہانی اندرا گاندھی نے وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہوکر ایک بہترین مثال قائم کی ہے جس کی تمام بچیوں اور خواتین کو تقلید کرنی چاہئے۔

انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس کی کوچنگ حاصل کریں۔سید علی شہریار’ ڈاکٹر فریدہ اورمیجر سلطانہ میجر نے بھی مخاطب کیا۔
محمد امتیاز نے جلسہ کی کاروائی چلائی۔اس موقع پر طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔آخر میں کوویڈ 19کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے والے جناب اعجاز الزماں’ عرشیہ خان’ نزہت بیگ اور میجر سلطانہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔