جورہاٹ:8؍ستمبر
(زین نیوز؍ایجنسیز)
جورہاٹ : کو آسام میں دریائے برہم پترا میں کشتی کا ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ دریائے برہم پترا میں دو کشتیوں کے تصادم کے بعد کشتیاں الٹ گئیں۔ اس میں ایک خاتون فوت ہوگئی۔دونوں کشتیوں میں تقریبا 120 مسافر سوار تھے 70 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ان کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کے ڈی جی ستیہ این پردھان نے اس کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثنا جورہاٹ کے ایس پی انکور جین نے بتایا کہ فی الحال لاش برآمد ہوئی ہے۔
Assam | Two boats carrying approximately 120 passengers collided in the Brahmaputra river in Jorhat today, many passengers missing; rescue operation underway: DG NDRF Satya N. Pradhan pic.twitter.com/TQmQSm1NAK
— ANI (@ANI) September 8, 2021
اس سے قبل جورہاٹ کے ایڈیشنل ڈی سی دامودر برمن نے دعویٰ کیا تھا کہ حادثہ میں دونوں کشتیوں میں تقریبا 50مسافر سوار تھے۔ یہ حادثہ ضلع جورہاٹ کے نیمتی گھاٹ کے قریب پیش آیا۔ ریاستی اور قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکار لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
این ڈی آر ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی سریواستو نے کہا ہے کہ جورہاٹ میں کشتی حادثے کے بعد 69 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ 50 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش جاری ہے۔ این ڈی آر ایف کے اہلکار ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں کے ساتھ لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ مجولی جزیرے سے نمتی گھاٹ جانے والی کشتی کے مخالف سمت سے آنے والی ایک اور کشتی نمتی گھاٹ کے قریب زور سے ٹکرا گئی۔ کشتی تصادم کے بعد الٹ گئی۔ اس میں کئی مسافر لاپتہ ہیں۔
Jorhat boat accident | As per the state’s report, 50 people have been rescued and 70 are still missing, says NDRF Deputy Commandant P. Srivastava #Assam pic.twitter.com/pWIV0TQlKs
— ANI (@ANI) September 8, 2021
کشتی حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرما نے مجولی اور جورہاٹ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے وزیر بمل بورا سے کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد مجولی پہنچیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ سرما نے اپنے پرنسپل سکریٹری سمیر سنہا کو بھی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر کے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا۔
