حیدرآباد 2 : مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
خود قانون کے محافظ ہی فیس بک پر خواتین سے شادی رچانے کا جھانسہ دیکر انکے جنسی استحصال کے مرتکب ہورہے ہیںچانچہ اسی طرح کا واقعہ شہر حیدرآباد میں رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا جہاں صدمہ سے دوچار ایک خاتون کے اقدام خود کشی پر یہ واقعہ منظر عام پر آیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کھمم کی متوطن خاتون جو اپنے شوہر سے اختلافات کے بعد دو بچوں کے ساتھ حیدرآباد میں مقیم ہے ‘تقریبا ایک سال قبل فیس بک پر خاتون کی ملاقات جگتیال ضلع سے وابستہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس سے ہوگئی جو بعد ازاں دوستی میں تبدیل ہوگئی
جس کے بعداے ایس آئی نے خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا وعدہ کرنے اپنے شوہر سے طلاق حاصل کرتے ہوئے اے ایس آئی کی ایما پر وہ کریم نگر روانہ ہوگئی جہاں دونوں میاں بیوی کی طرح رہنے لگے تھے دو ماہ بعد اچانک اسسٹنٹ سب انسپکٹر جو پہلے سے ہی شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ بتایا گیا ہے کی اطلاع پا کر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی جسکے بعد یہ معاملہ منظر عام پر آیا
جہاں خاتون کے افراد خاندان نے اس معاملہ میں جگتیال کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس سے رجوع ہوتے ہوئے مذکورہ اے ایس آئی کے خلاف تحریری شکایت کی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی نے اس سلسلہ میں تحقیقات کے ذریعہ مناسب کاروائی کا تیقن دیا
