قلب پر حملہ، ایک ہی دن میں تین مسلم نوجوانوں فو ت

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:20؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھئی جائیگی کہ تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ سے تعلق رکھنےوالے تین نواجوں کی ایک ہی دن میں قلب پر حملہ کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔

کرکٹ کھیلنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے فوت ہونے والےمحمد رزاق

ان تینوں نوجوانون کی عمریں پچیس سے تیس کے درمیان ہے‘ محمد رزاق نامی نوجوان کی گذشتہ دن میڈپلی میں کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران کرکٹ میدان پر ہی ہارٹ اٹیک سے موت واقع ہوگئی جو پیشہ کے اعتبار سے پارچہ کے تاجر ہیں وہیں کورٹلہ کے بلال پورہ سے تعلق رکھنے والے محمد عقیل نامی نوجوان کی جو پیشہ کے اعتبار سے آٹو ڈرائیور ہیں قلب پرشدید حملہ سے فوت ہوگۓ جو پہلے ہی سےعارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔

جبکہ محمد علیم ساکن بلال پورہ پیشہ ویان ڈرائیور بھی ہارٹ اٹیک سے فوت ہوگۓ۔ایک ہی دن تین نوجوانوں کی ہارٹ اٹیک سے موت واقع ہوجانے سے شہر کورٹلہ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ کؤگئی اور تینوں نوجوانوں کے افراد خاندان رنج و غم میں ڈوب گئے۔
ان تینوں نوجوانوں کے نماز جنازہ اور تدفین متعلقہ محلہ کی مساجد میں ادا کی گئیں اورآبائ قبرستانوں میں تدفین عمل میں آئی اچانک ایک ہی دن تین نواجوں کی ہارٹ اٹیک سے موت سے مسلمانان کورٹلہ سکتہ میں پڑ ھ گئے ہیں ۔

زندگی اور موت تو اوپر والے کے ہاتھ ہے لیکن صحت جسمانی کی برقراری کے لئے ورزش‘ جم واکنگ کے ساتھ نمازروں اور عبادتوں کا اہتمام بے حد ضروری ہے جس میں دنیا و آخرت کی کامیابی پنہاں ہے

نوجوان صحت جسمانی کے لئے کھیلوں کے ساتھ ساتھ نمازوں اور عبادتوں کی پابندی بھی کریںاللہ پاک سے دعا ہے کہ ان تین دینی بھائیوں کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہم کو موت سے پہلے پہلے آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق دے۔ آمین ثم آمین۔