معذورین کیلئے رکن کونسل کویتا کا پھر ایک بار دست دراز

بین الریاستی تازہ خبر

اگادی کے موقع پر 7 معذورین میں تین پہیہ اسکوٹرس کی تقسیم
حیدرآباد:13؍ اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی دختر ورکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے پھر ایک بار انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جسمانی طور پر معذور7 افراد میں تین پہیہ اسکوٹرس تقسیم کئے اور اس امید کا اظہارکیا کہ تلگو عوام کے نئے سال اگادی کے موقع پر ان معذورین کی زندگیاں بھی روشن ہوں گی۔

کویتا کی جانب سے تین پہیہ اسکوٹرس حاصل کرنے والے معذورین میں قطب اللہ پور علاقہ کے سید سلیم، پرانا پل سے تعلق رکھنے والے سوریا پرکاش، ضلع سرسلا کے پوچم پلی سرینواس، خانہ پور کے سدھاکر اور بھرت کے علاوہ ورنگل سے تعلق رکھنے والی شبانہ شامل ہیں۔
رکن کونسل کویتا سے مذکورہ افراد نے مشہور سماجی پلیٹ فارم ٹویٹر پر رکن قانون سے مدد کی درخواست کی تھی جس پر محترمہ کویتا نے مثبت رد عمل ظاہر کیا اور انہیں ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا تھا جسے آج انہوں نے عملی جامہ پہناتے ہوئے ان معذورین کو آمد و رفت میں سہولت کیلئے تین پہیہ موٹر سیکل فراہم کیں۔

 

کویتا نے ان معذورین سے اپنی حیدرآباد رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے تین پہیہ اسکوٹرس حوالہ کئے اور انہیں یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی اگر کسی بھی قسم کی کوئی ضرورت ہو تو وہ بلا جھجک ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ موٹر سیکلس حاصل کرنے والے ان معذورین نے رکن کونسل کویتا کی جانب سے مدد فراہم کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔