کولکاتا:10؍مارچ
(زین نیوز ڈیسک)
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی آج اس وقت زخمی ہوگئیں جبکہ وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انتخابی مہم میں تھیں
۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ منصوبہ بند سازش کے تحت ان پرحملہ کروایا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بعض نامعلوم افراد نے نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران حملہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی کو زخمی حالت میں کار میں بٹھادیا گیا۔
اس واقعہ کے بعدجب ممتا بنرجی سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو اس نے بتایا کہ چار پانچ افراد نے ان پر حملہ کیا۔ ممتا بنرجی کے
بائیں پیر میں چوٹ آئ ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بتایا کہ وہ اس حالت میں نہیں ہے کہ اس واقعہ پر مزید کچھ بتائے۔
تفصیلات کے مطابق ممتا بنرجی کے قافلہ پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ انتخابی مہم کے دوران نندی گرام میں واقع مندر میں پوجا سے لوٹ رہی تھیں چار پانچ افراد نے کار میں بیٹھے ہوئے زبردستی کار کا دروازہ بند کردیاان افراد نے جان بوجھ کران کی پیروں کوزخمی کردیا اس وہ وقت چلنے کی حالت میں نہیں ہیں۔
ممتا بنرجی نے بتایا کہ چار پانچ افراد نے ان کی کار جس وقت روکا اس وقت مقامی پولیس کی طرف سے کوئی موجودتھا اور نہی کوئی ایس پی اورنہ کوئی مقامی پولیس اہلکار دستیاب تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ حملہ منصوبہ بند سازش کاحصہ تھا جو جان بوجھ کر کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ ان کے نہ صرف پیر زخمی ہوۓ بلکہ دردقلب سے بھی وہ متاثر ہوگئ ہیں۔
حادثہ کے بعدممتا بنرجی کو بہتر علاج کے لئے کولکاتا منتقل کیا جارہا ہے۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس حملہ کو فرضی قرار
دیا ہے۔ بی جے پی رہنما ارجن سنگھ نے الزام لگایاکہ ممتا بنرجی زخمی ہونے کا ڈھونگ کررہی ہیں۔ ویسے ممتا جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتی ہیں ۔وہ انتخابات میں عوامی ہمدردی حاصل کرنے اس طرح کا ڈرامہ رچ رہی ہیں۔
کیوں کہ انہیں پہلے ہی الیکشن میں اپنی پارٹی کی شکست کااندازہ ہوگیا تھا۔ وزیر اعلی خود اپنے پاس وزیر داخلہ رکھتی ہیں اگر ان کی سیکوریٹی میں غفلت برتی جا رہی ہے تو پھر ان کے افسران کو فوری طور پر برخواست کردینا چائے۔
