ٹی آر ایس پارٹی تلنگانہ عوام کے دلوں کی دھڑکن

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد میں پارٹی آفس کی سنگ بنیاد تقریب سے رکن کونسل کویتا کا خطاب
مفت کھانے کی تقسیم کی اختتامی تقریب کے علاوہ دیگر پروگراموں میں شر کت
نظام آباد: 11 ؍جون
(زین نیوز)
ٹی آر ایس پارٹی تلنگانہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور اپنے قیام کے بعد سے ہی ریاست کی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے اور ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد میں جٹی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے نظام آباد میں پارٹی آفس کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام نے ٹی آر ایس پارٹی کی بہتر کاکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں دو مرتبہ اقتدار میں لایا اور پارٹی تلنگانہ کو ہر اعتبار سے ملک بھر میں سر فہرست مقام دلانے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں ٹی آر ایس دفاتر قائم کئے جارہے ہیں ۔ پارٹی دفاتر کے عملہ اور کارکنوں کو انشورنس اور کئی دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ کویتا نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی ملک کی ایک مضبوط ترین علاقائی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔

علاوہ ازیں کویتا نے نظام آباد کیمپ آفس پر اپنے حلقہ کی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور ان کی عاجلانہ یکسوئی کا تیقن دیا۔ بعد ازاں انہوں نے رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن کے ہمراہ بورگام پی گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں کئی ایک ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دورہ پر کویتا کے ہمراہ کارپوریٹرس اومارانی، سائی رام اور دیگر سرگرام پارٹی کارکن موجود تھے۔علاوہ ازیں کویتا نے نظام آباد اربن رکن اسمبلی بیگالا گنیش گپتا کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران مفت کھانے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کیا اور مرکز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا کی جانب سے کرونا وائرس کے متاثرین اور ان کے معاونین میں اس مرکز سے مسلسل 36 دنوں غریب و مستحق افراد میں مفت کھانے کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ کویتا نے رکن اسمبلی کی سماجی و فلاحی خدمات کی ستائش کی اور مرکز میں خدمات انجام دینے والے عملہ اور معاونین میں ملبوسات کی تقسیم کی۔

کویتا نے کہا کہ کورونا وباء کے خاتمہ کیلئے ہمیں مزید کچھ دن اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا نے اس اختتامی تقریب میں شرکت کرنے پر رکن کونسل کویتا، میئر نظام آباد نیتو کرن، نوڈا چیرمین پربھا کر ریڈی، ریڈکو چئیرمین ایس اے علیم، مئیر نظام آباد نیتو کرن ( کارپوریٹرس اور ٹی آر ایس قائدین کا شکریہ ادا کیا۔