حیدرآباد 15؍جنوری
زین نیوز
سنکراتی کے تہوار کے آتے ہی سب کو یاد آنیوالی ایک چیزیعنی’’ پتنگ ‘‘ ہوا کرتی ہے لیکن پتنگ پلاتے وقت جہاں احتیاط ضروری ہے وہیں پتنگ لوٹتے وقت بھی چوکنا رہنا ضروری ہے ماں باپ بھی اپنے بچوں کے تئیں اس وقت چوکسی اختیار کرنا چاہیے چو ں کہ پتنگ پلانے اور لوٹنے کے جوش میں انکی نظریں آسمان کی طرف ٹکی رہتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر وبیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی مشیر آباد میں پیش آیاجہاں ٹی آریس کا سینئر نوجوان لیڈر بانگارو کرشنا مکان کے چھت سے پتنگ پلانے کے جوش میں آگے پیچھے ہٹنے کے دوران بونڈری کے نہ ہونے سے پھسل کر دوسرے مکان کی گرل پر گرگیا جس کی وجہ سے گرل کی تیز لوہے کی سلاخیں اسکی پیٹ اور پیٹھ میں دھنس گئیں جس کی وجہ سے اسکی برسر موقع موت واقع ہوگئی ۔گرل کے نیچے اور اطراف و اکناف میں خون کی قطاریں بہتی رہیں جس کودیکھ کر کرشنا کے خاندان کے افراد چیخ و پکار کرتے ہوئے رونے لگے اس واقعہ کی وجہ سے کرشنا کاگھرجو سنکراتی تہوار کی خوشی میں تھا اچانک ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔اس واقعہ سے محلہ میں بھی سنکراتی تہوار کی خوشیاں ماند پڑ ھ گئیں۔
