چپکلی کو مارنے کی کوشش، بالائی منزل سے گرنے جانے سے سی آئی فوت

بین الریاستی تازہ خبر

نیلور:8؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
چپکلی کو مارنے کے دوران توازن کھوکر گرنے سے سرکل انسپکٹر کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش ریاست کے ضلع نیلور میں پیش آیا۔
ضلع یس پی نیلور آفس میں وی آر سی آئی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والےشیشا راؤ اپنے مکان کی بالائی چھت کےسامنے والے حصہ میں جہاں کمان ( آرچ) سے متصل سیڑھیوں پرٹھہر کر گذشتہ رات جھاڑو سے چپکلی کو مارنے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک توازن کھو کر بلندی سے نیچے گرگئے

جنھیں تشویشناک حالت میں دواخانہ منتقل کیاگیا جہاں وہ علاج کے دوران اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ سرکل انسپکٹر کے بنگلہ سے گرنے کا منظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگیا۔جس کے منظر عام پر آنے سے پہلے ہی سی آئی کی موت پر کئی ایک شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔سی آئی ایک مشکوک کردارکی حامل خاتون کے ساتھ رہ رہے تھے سابق میں اس خاتون کی دھاندلیوں کی وجہ سی ائی کو جیل بھی جانا پڑا تھا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیااور نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثہ کے حوالہ کردیا